گوہاٹی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کا بڑا ہدف، بھارت کو شکست نظر آنے لگی

گوہاٹی ٹیسٹ میں شکست بھارت کے لیے ہوم گراؤنڈ پر دوسری کلین سوئپ شکست ہوگی۔
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2025 06:07pm

گوہاٹی ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقا نے دوسری اننگز میں بھارت کو 549 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔ جنوبی افریقا 25 سال بعد بھارت میں پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے اور بھارت ایک سال کے دوران دوسری ہوم سیریز ہارنے کے قریب ہے۔ جس کے بعد بھارتی شائقینِ کرکٹ ہیڈ کوچ گوتھم گھمبیر کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

جنوبی افریقا نے دوسرے کے چوتھے روز کے اختتام تک بھارت کے خلاف تاریخی سیریز کلین سوئپ کی راہ ہموار کر دی ہے۔

گوہاٹی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف پانچ کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد دوسری اننگز 260 رنز پر ڈکلیئر کردی اور بھارت کو جیت کے لیے 522 رنز کا ہدف دیا ہے۔ یہ ٹیسٹ میچ میں بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر دیا گیا اب تک کا سب سے بڑا ہدف ہے۔


بھارت نے 549 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے روز بیٹنگ شروع کی تو صرف 15.5 اوورز میں دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ یشسوی جیسوال 13 اور کے ایل راہول 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جینسن اور سائمن ہارمر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

AAJ News Whatsapp


بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شائقین سخت ناراض ہیں اور کوچ گوتھم گھمبیر کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایکس پر ایک صارف نے کہا کہ ’بس بہت ہوگیا، گوتھم گھمبیر کو چاہیے کہ وہ اب ہیڈ کوچنگ چھوڑ کر واپس کولکتہ نائٹ رائیڈرز چلے جائیں۔‘


ایک اور صارف نے کہا کہ ’اس میچ کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ گوتھم گھمبیر سے تمام ذمہ داریاں واپس لے اور ویرات کوہلی کو ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کی درخواست کی جائے، ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ہے‘۔


جنوبی افریقا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ؛ بھارتی ٹیم کمبینیشن سے پریشان

دوسرے ٹیسٹ کے آغاز میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے دن ٹاپ آرڈر نے ٹیم کو مجموعی طور پر بہتر آغاز فراہم کیا۔ بھارتی بالرز نے پہلے دن کے اختتام تک مہمان ٹیم کے 6 کھلاڑی آؤٹ اور اسکور 247 تک محدود رکھا۔

دوسرے روز سینیوران متھوسامی کی سنچری اور مارکو جینسن کی 93 رنز کی جارحانہ اننگز نے جنوبی افریقا کی پوزیشن مضبوط بنا دی۔ دونوں کھلاڑیوں نے مل کر ٹیم کا مجموعی اسکور 489 رنز تک پہنچایا، جس نے بھارت پر دباؤ مزید بڑھا دیا۔

میچ کے تیسرے روز بھارت نے 65 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ سے اننگز کا آغاز کیا، تاہم اس کے بعد 95 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد وکٹیں ڈرامائی انداز میں گرتی رہیں اور 122 رنز پر سات کھلاڑی پویلین روانہ ہوگئے۔

پروٹیز بالر مارکو جینسن نے 48 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، جو انکے کیریئر کا چوتھا فائیو وکٹ ہال تھا۔ یوں بھارت کی پوری ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جس کے بعد جنوبی افریقا کو 314 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی۔

چوتھے روز پروٹیز نے دوسری اننگز میں 260 پر ڈکلیئر کر کے بھارت کو 549 رنز کا ہدف دے دیا۔ میزبان ٹیم ہدف کے تعاقب میں کھیل کے اختتام تک 2 وکٹیں کھو چکی ہے، اور بھارت پر وائٹ واش کا سایہ منڈلاتا نظر آرہا ہے۔

گوہاٹی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی گرفت مضبوط، بھارت شکست کے دہانے پر

واضح رہے کہ جنوبی افریقا اب تک بھارت میں صرف ایک بار ٹیسٹ سیریز جیتا ہے جو سنہ 2000 میں جیتی تھی۔ اُس سیریز میں جنوبی افریقا نے دو میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔ اب جنوبی افریقا کے پاس 25 سال بعد دوسری مرتبہ یہ موقع ہاتھ آیا ہے۔

اس کے علاوہ گوہاٹی ٹیسٹ میں شکست بھارت کے لیے ہوم گراؤنڈ پر دوسری مرتبہ کلین سوئپ ہوگا، اس سے قبل نومبر میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہوم سیریز کے تینوں ٹیسٹ میچوں میں شکست دی تھی۔

india

South Africa

BCCI

SA vs IND

Guwahati Test

Ind vs SA