لوڈ شیڈنگ سے آزاد! لیپ ٹاپ بیٹریز سے 8 سال تک گھر کو روشن رکھنے والا شخص

یہ نظام آٹھ سال سے کامیابی کے ساتھ مسلسل چل رہا ہے اور ایک بھی بیٹری سیل فیل نہیں ہوا۔
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2025 01:30pm

فرانس کے ایک شہری نے جو آن لائن گلوبکژ کے نام سے جانے جاتے ہیں، پچھلے آٹھ سالوں سے بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے گھر میں لیپ ٹاپ بیٹریوں کی مدد سے بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ اس شخص نے 2016 میں اپنے تجربے کی تفصیل سیکنڈ لائف اسٹوریج فورم پر شیئر کی تھی، اور آج تقریباً نو سال ہونے کو آئے اس کا سسٹم مکمل طور پر فعال ہے۔

یہ منفرد پروجیکٹ نہ صرف توانائی کی خودکفالت کی مثال ہے بلکہ پرانی الیکٹرانک بیٹریوں کو مفید طریقے سے ری سائیکل کرنے کی بہترین مثال بھی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوبکژ نے استعمال شدہ 1,000 لیپ ٹاپ بیٹریاں جمع کیں اور ان کے اندرونی سیلز، زیادہ تر لیتھیم-آئن 18650، نکال کر ایک خاص ریک سسٹم میں دوبارہ ترتیب دی۔ اس سے مضبوط اور مستحکم بیٹری پیک تیار ہوا، جو ایک علیحدہ شیڈ میں رکھا گیا تاکہ آگ یا شارٹ سرکٹ کے خطرات کم ہو جائیں۔

ابتدائی طور پر گلوبکژ کے سولر سسٹم کی پیداوار تقریباً 7 کلو واٹ تھی، مگر وقت کے ساتھ ساتھ اس نے سسٹم کو اپ گریڈ کیا اور پیداوار 56 کلو واٹ تک بڑھ گئی۔

AAJ News Whatsapp

طویل عرصے سے چلنے والے اس سسٹم نے نہ صرف گھر کی مکمل توانائی کی ضروریات پوری کیں بلکہ پچھلے 9 سالوں میں ایک بھی بیٹری سیل ناکام نہیں ہوا۔ یہ ایک مثالی ماڈل ہے جو توانائی کے روایتی ذرائع پر انحصار کم کرنے کے لئے بہترین ہے۔

France

solar power

Renewable energy

Glubux

battery recycling

independence

laptop batteries

No bill