مسٹری اسپنر عثمان طارق نے زمبابوے کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کرلی

عثمان طارق پاکستان کی جانب سے یہ کارنامہ انجام دینے والے چوتھے بولر بن گئے۔
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2025 09:33pm

پاکستان کے مسٹری اسپنر عثمان طارق نے زمبابوے کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی اور وہ پاکستان کی جانب سے یہ کارنامہ انجام دینے والے چوتھے بولر بن گئے۔

سہ فریقی ٹی 20 سیریز میں زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستان کے اسپنر عثمان طارق نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے یکے بعد دیگرے تین گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

عثمان طارق نے ٹونی منیونگا، تشنگا میسکیوا اور ولنگٹن مساکاڈزا کو پویلین کی راہ دکھاتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ انہوں نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 رنز دے کر 4 وکٹیں انے نام کیں۔

AAJ News Whatsapp

عثمان طارق اس عمدہ کارکردگی کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے پاکستانی بولر بن گئے ہیں جب کہ اس سے قبل فہیم اشرف، محمد حسنین اور محمد نواز بھی ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔

ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں کی جانب سے ان کی اس کامیابی کو سراہا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ٹرائی سیریز میں زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مہمان ٹیم کو جیت کےلیے 196 رنز کا ہدف دیا۔

بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر195 رنز اسکور کیے، بابراعظم نے 52 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ صاحزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔

t20 cricket

hat trick

pakistan vs zimbabwe

Usman Tariq

Tri nation series