کان کا پردا پھٹنے کی علامات اور فوری علاج

یہ ایک سنگین مسئلہ ہو سکتا ہے۔
شائع 23 نومبر 2025 03:26pm

کان انسانی جسم کا ایک نہایت اہم حصہ ہے جو آواز سننے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ کبھی کبھار ہم کان میں ہونے والی تکلیف یا کم سننے کو نظرانداز کرتے ہیں، لیکن یہ علامات کان کے پردے کے پھٹنے کی طرف اشارہ بھی ہو سکتی ہیں۔

ہندوستان ڈاٹ کام کے مطابق کان کے امراض کے ماہرڈاکٹر سدھارتھ نے اس حوالے سے تفصیل سے وضاحت کی ہے کہ کان کا پردہ کیوں پھٹتا ہے اور اگر یہ پھٹ جائے تو ہمیں کیا اقدامات اٹھانے چاہئیں؟

ناک سے خون آنا کب نارمل اور کب سنگین مسئلے کی نشانی ہے؟

کان کا پردہ، جسے ٹمپنک میمبرین کہا جاتا ہے، ایک پتلی اور نازک جھلی ہوتی ہے جو کان کے بیرونی اور درمیانے حصے کے درمیان واقع ہوتی ہے۔ یہ جھلی آواز کی لہروں کو اندر کے حصے تک پہنچاتی ہے اور ہمارے سننے کے عمل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر یہ جھلی کسی وجہ سے پھٹ جائے، تو اسے کان کے پردے کا پھٹنا کہا جاتا ہے۔

کان کے پردے کے پھٹنے کی وجوہات یہ ہوسکتی ہیں۔

انفیکشن

کان کا پردہ انفیکشن کی وجہ سے بہت جلد پھٹ سکتا ہے۔ بیکٹیریا یا وائرس کی انفیکشن یا کسی قسم کے دباؤ یا سوزش کی وجہ سے یہ جھلی پھٹ سکتی ہے۔

شور یا زور دار آواز

کسی انتہائی بلند آواز یا غیر معمولی شور کی وجہ سے بھی کان کا پردہ پھٹ سکتا ہے۔ مثلاً ہوائی جہاز کے انجن، یا دھماکے کی آواز سے بھی یہ پردہ متاثر ہو سکتا ہے۔

چوٹ یا تکلیف

کان میں چوٹ بھی پردے کے پھٹنے کا سبب بن سکتی ہے۔ جیسے کہ کان میں چمچ، ماچس کی تیلی ڈالنا، ایئر بڈز کا استعمال، یا کسی حادثے میں کان میں چوٹ کا لگ جانا۔

اکڑے ہوئے کندھے کو ٹھیک کرنے کے لیے ’ہارورڈ‘ سے منظور شدہ 7 ورزشیں

کان کے پردے پھٹنے کی علامات

شدید کان کا درد جو اچانک ہوسکتا ہے۔

کان سے پانی یاخون کا بہنا۔

سننے میں کمی۔

کان میں گرمائش یا چکر آنا۔

یہ تمام علامات کان کے پردے کے پھٹنے کا اشارہ ہو سکتی ہیں، تاہم بعض حالات میں یہ علامات مختلف بھی ہو سکتی ہیں۔

AAJ News Whatsapp

کان کے پردے پھٹنے کے علاج کے لئے گھریلو ٹوٹکے

ڈاکٹر سدھارتھ کے مطابق، کان کے پردے کے پھٹنے پر گرم پانی سے سینک کرنے سے مدد مل سکتی ہے۔ آپ پانی کو گرم کر کے کپڑے میں ڈبو کر کان پر ہلکے سے سکائی کریں۔ اگر درد زیادہ ہو یا پانی بہہ رہا ہو تو فوراً ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

آج کل، کان کے پردے کو ٹھیک کرنے کے لئے ٹمپنومپلاسٹی نامی سرجری کی جاتی ہے، جس سے کان کا پردہ دوبارہ ٹھیک ہو جاتا ہے اور مریض کو بہتر سننے کی صلاحیت ملتی ہے۔

کان کا پردہ پھٹنا ایک سنگین مسئلہ ہو سکتا ہے اور اس سے نہ صرف سماعت میں کمی آ سکتی ہے بلکہ دیگر مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ کو کان میں درد یا سننے میں کمی محسوس ہو، تو فوری طور پر ماہر سے مشورہ کریں تاکہ آپ کی حالت کی درست تشخیص اور علاج کیا جا سکے۔

home remedies

ear curtain bursts

causes of ear cracking

Ears