’جارج بُش خلائی مخلوق کی آمد کے بارے میں جانتے تھے‘، نئی ڈاکیومنٹری میں دعویٰ

تہلکہ خیز انکشاف: ایک غیر انسانی مخلوق نے خلائی جہاز سے نیچے اتر کر ایئر فورس اور سی آئی اے کے اہلکاروں سے رابطہ کیا۔
شائع 23 نومبر 2025 02:12pm

سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش نے مبینہ طور پر 1964 میں نیو میکسیکو کے ایک خفیہ ایئر بیس پر انسانوں اور خلائی مخلوق کے درمیان ہونے والے رابطے کی تفصیلات ایک وفاقی اہلکار کو بتائی تھیں، یہ دعویٰ حال ہی میں ایمیزون پر جاری ایک نئی دستاویزی فلم میں سامنے آیا ہے۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق ڈاکٹرمیرک ڈیوس، ماہر فلکیات اور سابقہ ”ایڈوانسڈ ایروسپیس تھریٹ آئیڈینٹیفیکیشن پروگرام“ کے سائنسی مشیر، نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 2003 میں صدر بش کے ساتھ ذاتی ملاقاتوں میں یہ بات علم میں آئی۔ ڈیوس کے مطابق بش نے بتایا کہ تین خلائی جہاز بیس کے قریب آئے، جن میں سے ایک نے لینڈ کیا اور اس سے ایک غیر انسانی مخلوق نے نیچے اتر کر ایئر فورس اور سی آئی اے کے اہلکاروں سے رابطہ کیا۔ جب انہوں نے مزید تفصیلات طلب کیں تو بتایا گیا کہ انہیں ”جاننے کی ضرورت“ نہیں ہے۔

ڈیوِس کے مطابق صدر بش نے کہا:
”ایک جہاز نے ٹارماک پر لینڈ کیا اور ایک غیر انسانی مخلوق نے جہاز سے اتر کر ایئر فورس اور سی آئی اے کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔ جب بش نے مزید تفصیلات دریافت کیں، تو انہیں کہا گیا کہ انہیں جاننے کی ضرورت نہیں۔“

جمعہ کو امیزون پر نشر ہونے والی اس ڈاکیومنٹری کا عنوان ”دی ایج آف ڈسکلوژر“ ہے اور اس میں ماہر فلکیات ایرک ڈیوِس کا انٹرویو شامل ہے، جن کے مطابق مرحوم صدر نے 2003 میں نجی گفتگو کے دوران اس واقعے کا ذکر کیا تھا۔ ڈیوِس کانگریس کے زیر انتظام 2007 میں قائم کیے جانے والے ”ایڈوانسڈ ایئر اسپیس تھریٹ آئیڈنٹیفیکیشن پروگرام“ (اے اے ٹی ائی پی)کے سائنسی مشیر بھی رہ چکے ہیں۔

انسانی تاریخ کی سب سے واضح خلائی مخلوق کے جہاز کی تصویر کے پیچھے کی پراسرار کہانی

فلم میں مزید دعوے اور خفیہ پروگرام

دستاویزی فلم ”دی ایج آف ڈسکلوژر“ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس میں 1988 میں ایک ٹک-ٹیک شکل کے نامعلوم غیر معمولی مظاہر UAPs کے حادثے سے غیر زمینی مخلوق کے جسم بازیافت کیے گئے۔ ہال پوتھوف، سابق ’اے اے ٹی آئی پی‘ رکن اور کوانٹم فزکس کے ماہر، نے کہا کہ دریافت شدہ مخلوقات کی اقسام مختلف ہیں، لیکن تفصیلات نہیں بتائیں۔

فلم میں بعض امریکی فوجی اہلکاروں کے دعوے بھی شامل ہیں جنہیں ’یو اے پیز‘ کے قریب آ کر شدید چوٹیں اور اندرونی زخم آئے، جنہیں ڈاکٹر گیری نولن نے جانچا۔ ریٹائرڈ نیوی اور ایئر فورس انٹیلیجنس افسر مائیک فلاہرٹی نے بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک خلائی جہاز سے جسمانی اثرات محسوس کیے۔

نیویارک کے جونیئر سینیٹر نے کہا کہ ”اگر آسمان میں ایسے اجسام ہیں جنہیں آپ شناخت نہیں کر سکتے، تو یہ ایک مسئلہ ہے۔ کیونکہ یہ کوئی بھی دشمن ملک ہو سکتا ہے۔“

AAJ News Whatsapp


ڈاکیومنٹری منظرِ عام پر لانے کا مقصد

اس دستاویزی فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ڈین فاراہ نے دی پوسٹ کو بتایا کہ ان کا مقصد ’یو ایف اوز‘ کے بارے میں آگاہی بڑھانا اور کسی صدر کو یہ حوصلہ دینا ہے کہ وہ کھل کر انسانی نوع کے ساتھ خلائی مخلوقات کے وجود کا اعتراف کرے اور سامنے آکر کہہ سکے کہ ہم کائنات میں اکیلے نہیں ہیں۔

UFO

today

New Mexico

Aliens

Documentary

Dan Farah

Extraterrestrial

UAP

Holloman Air Force Base

Disclosure

George H.W. Bush