کیا بچے کی پیدائش ماں کی زندگی کم کر دیتی ہے؟

19 ویں صدی کے بعد سے دنیا بھر میں خاندانوں میں بچوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔
شائع 22 نومبر 2025 01:33pm

گذشتہ دنوں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض خواتین کی عمر ہر بچے کی پیدائش کے بعد چھ ماہ کم ہو جاتی ہے۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ بات خاص طور پر ان خواتین کے بارے میں ہےجو سخت ماحول میں زندگی گزار رہی تھیں۔ اس تحقیق نے نہ صرف ماؤں کی صحت پر اثرات کی بات کی، بلکہ ان عوامل کی نشاندہی کی ہے جو اس تبدیلی کا باعث بنتے ہیں۔

سنہ 1866 سے 1868 کے دوران فن لینڈ میں آئے شدید قحط کے دوران، 4,684 خواتین کے ریکارڈز کا جائزہ لیا گیا۔ اس تحقیق کی قیادت نیدرلینڈز کی یونیورسٹی آف گروننگن کے محققین نے کی، جنہوں نے دریافت کیا کہ قحط کے دوران ہر بچے کی پیدائش پر خواتین کی متوقع عمر میں چھ ماہ کی کمی آئی۔

’روزانہ دو گھنٹے سوتی ہوں‘، جاپانی وزیر اعظم کا حیرت انگیز انکشاف

محققین کے مطابق اس کی وجہ یہ تھی کہ خواتین نے اپنی توانائی کا بیشتر حصہ زچگی اور بچوں کی پرورش پر صرف کیا، جس کی وجہ سے ان کے جسم کی قوت مدافعت کمزور پڑ گئی اور وہ بیماریوں کا شکار ہو گئیں۔

ماہرین کے مطابق اس کا اثر صرف اس وقت دیکھنے کو ملا جب خواتین بچے پیدا کرنے کی حالت میں تھیں اور قحط کے دوران بچے پیدا کر رہی تھیں۔

ڈاکٹر یوان ینگ نے بتایا کہ یہ تبدیلی اس وقت سامنے آتی ہے جب خواتین زیادہ بچے پیدا کر رہی ہوں اور وہ سخت ماحول کا سامنا کر رہی ہوں۔

بقول ان کے حمل اور دودھ پلانے کے دوران خواتین کو زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے، جس سے ان کا جسم کمزور ہو سکتا ہے۔

خواتین میں گھٹنے کا درد زیادہ کیوں؟ اصل وجہ سامنے آ گئی

مگر کیا آج کے دور میں بھی یہ صورتحال برقرار ہے؟ ڈاکٹر ینگ کے مطابق یہ نتائج تاریخی دور کے تناظر میں اہم ہیں، کیونکہ اس وقت صحت کی سہولیات زیادہ اور جدید نہیں تھیں۔

19 ویں صدی کے بعد دنیا بھر میں بچوں کی پیدائش کی شرح میں کمی آئی ہے، اور آج خواتین اوسطاً دو سے تین بچے پیدا کرتی ہیں، جو گزشتہ صدی کی خواتین سے بہت کم ہے۔

AAJ News Whatsapp

ایسی تحقیق ہمیں اس بات کا احساس دلاتی ہے کہ موجودہ دور میں جہاں صحت کی سہولتیں بہتر ہیں، وہاں خواتین کی عمر میں کمی کے اثرات کم ہو سکتے ہیں۔ تاہم، کچھ ممالک جیسے نائجر، چاڈ، اور جنوبی سوڈان میں ابھی بھی بچوں کی پیدائش کی شرح زیادہ ہے، اور یہ نتائج ان علاقوں میں ابھی تک لاگو ہو سکتے ہیں۔

Child

Women

Birth

decrease

mother's age