’تیجس کی تباہی نے سسٹم کو ہلا دیا‘: سابق بھارتی فضائیہ افسران کو تشویش

حالیہ حادثے پر بھارت میں سنجیدہ تشویش پائی جا رہی ہے
شائع 22 نومبر 2025 11:56am

دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر نمَنش سیال کی موت نے بھارت میں صدمے کی لہر دوڑا دی ہے۔ ونگ کمانڈر سیال وہ پائلٹ تھے جو تیجس لائٹ کومبیٹ ایئرکرافٹ ”ایم کے ون“ اُڑا رہے تھے، اور جمعہ کو ایئر شو کے دوران اُن کا طیارہ حادثاتی طور پر گر کر تباہ ہو گیا۔

ریٹائرڈ ایئر مارشل سنجیو کپور نے اس حادثے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پورے نظام کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات تکنیکی یا مکینیکل ہو سکتی ہیں، اور اس سلسلے میں ایک کورٹ آف انکوائری قائم کی جائے گی تاکہ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کی جانچ کی جا سکے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیوز میں طیارے کے زمین پر گرنے اور آگ کے شعلوں میں لپٹنے کے مناظر واضح ہیں۔ یہ حادثہ 17 نومبر سے جاری پانچ روزہ ایئر شو کے آخری دن پیش آیا۔

یہ دوسرا تیجس ہے جو حادثے میں تباہ ہوا۔ مارچ 2024 میں بھی راجستھان کے شہر جیسلمیر کے نزدیک ایک تیجس طیارہ حادثے کا شکار ہوا تھا، مگر اس وقت پائلٹ نے بروقت ایجیکشن کر کے اپنی جان بچا لی تھی۔

AAJ News Whatsapp

حالیہ حادثے پر بھارت میں سنجیدہ تشویش پائی جا رہی ہے۔

دفاعی ماہر شِوالی دیشپانڈے نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کا انتظار کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک پائلٹ کے خاندان کے ساتھ ہے اور اس طرح کے حادثات نہیں ہونے چاہئیں۔

بھارتی فضائیہ نے بھی پائلٹ کی موت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں پائلٹ کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ فضائیہ نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، طیارہ اپنے ایریل ڈسپلے کے لیے پرواز کرنے کے فوراً بعد گر گیا۔ چشم دید گواہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد ایئر شو وقتی طور پر روک دیا گیا، جبکہ ہیلی کاپٹر اور فائرفائٹرز موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہو گئے۔ تقریباً 45 منٹ میں صورتحال قابو میں آ گئی۔

Indian Fighter Jet Crash

Court of inquiry Tejas

Indian pilot killed

IAF tragedy

LCA Mk 1 crash

Namansh Syal

Indian Air Force pilot death

Tejas crash Dubai Airshow