خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک
خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دو الگ الگ آپریشنز میں 13 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک کر دیے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10خوارج ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج مارے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوئے ہیں، ہلاک دہشت گرد بھارت کی سرپرستی میں سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے بعد علاقوں میں سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عزم استحکام کے تحت ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور رفتار سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔













