ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: سیمی فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کو شکست دے دی
دوحا میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا سیمی فائنل سپر اوور میں داخل ہوا جس میں بنگلادیش اے نے بھارت اے کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
میچ کے مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر دونوں ٹیمیں برابر رہی تھیں، جس کے بعد فیصلہ سپر اوور میں آیا۔
بنگلادیش نے مقررہ اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے تھے جس کے تعاقب میں بھارت نے بھی 6 وکٹ کے نقصان پر 194 رنز بنالیے تھے، بھارت کو آخری گیند پر جیت کے لیے 4 رنز درکار تھے تاہم بنگلادیش کی کمزور فیلڈنگ کے باعث ایک گیند پر تین رن بن گئے اور یوں میچ ٹائی ہوگیا۔
سپر اوور میں بھارتی ٹیم کوئی رن نہ بنا سکی،اس طرح بھارت اے نے بنگلہ دیش اے کو جیت کے لیے ایک رن کا ہدف دیا۔
بھارتی بولر ایک وکٹ بھی حاصل کرسکا لیکن وائٹ بال کروا کر جیت بنگلادیش کے ہاتھ میں دے دی۔
دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے۔















