ڈمپر نذر آتش کیس: آفاق احمد کو بری کردیا گیا

آفاق احمد پر الزام تھا کہ انہوں نے شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ نذر آتش کرنے اور عوام کو اکسانے میں کردار ادا کیا
شائع 20 نومبر 2025 12:04pm

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے الزام سے بری کر دیا ہے۔

آفاق احمد کے خلاف لانڈھی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، جس میں الزام تھا کہ انہوں نے شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ نذر آتش کرنے اور عوام کو اکسانے میں کردار ادا کیا۔

پولیس کے مطابق، فروری میں آفاق احمد کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ آئی جی پولیس غلام نبی میمن نے بتایا تھا کہ گرفتاریاں شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کی گئی تھیں۔

AAJ News Whatsapp

ایک پولیس افسر نے بتایا تھا کہ لانڈھی میں کچھ افراد نے سامان لے جانے والی ہیوی ٹرانسپورٹ کو پارٹی کے دفتر میں لے جا کر صبح سات بجے آگ لگا دی تھی۔

واضح رہے کہ فروری میں کراچی کے شہریوں نے ہیوی ٹریفک کو روکنے کے لیے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا تھا، اس دوران مختلف علاقوں میں چار ٹرک جلا دیے گئے۔

لانڈھی اور نارتھ کراچی میں شہریوں نے بھاری گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا تھا، جبکہ سخی حسن میں مشتعل شہریوں نے واٹر باؤزر پر حملہ کر کے اس کے شیشے توڑ دیے تھے۔

Afaq Ahmed

Muhajir Qaumi Movement

MQM Haqiqi

Dumper Accidents

Landhi Karachi truck burning

Karachi heavy transport protest

Dumper set on fire Karachi

Afaq Ahmed acquitted

Karachi Anti Terrorism Court

Dumper Torching Case