آج کی بڑی خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کیا کچھ ہوا؟
شائع 19 نومبر 2025 07:46pm
  • بھارتی ائیر لائن ائیر انڈیا کو پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث تقریباً 4 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوا ہے۔ طویل پرواز کے راستے اور اضافی ایندھن کی وجہ سے کمپنی کو مالی دباؤ کا سامنا ہے۔ کمپنی نے بھارتی حکومت سے سبسڈی اور چین کے سنکیانگ ایئر اسپیس کے استعمال کی اجازت مانگی ہے۔

  • سپریم کورٹ رولز 2025 کو وفاقی آئینی عدالت میں نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے قواعد کے تحت ہر مقدمہ کم از کم دو رکنی بینچ اور اپیلیں کم از کم تین رکنی بینچ سنے گا۔

  • بدھ کو امریکی کانگریس میں چین سے متعلق ایک معاشی اور سیکیورٹی کمیشن کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی 2025 میں ہونے والی جنگ کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ پاکستان نے اس جنگ میں نہ صرف بہترین حکمتِ عملی دکھائی بلکہ جدید ترین چینی ٹیکنالوجی کا بھی بھرپور فائدہ اٹھایا۔

  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں امریکا میں ایک کھرب ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ”ابراہیمی معاہدے“ میں شمولیت کے لیے فلسطین کے دو ریاستی حل کی شرط رکھ دی۔

  • جاپان کے شہر اوئیتا میں خوفناک آگ نے ایک بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے نتیجے میں 170 سے زائد عمارتیں جل کر خاکستر ہو گئیں، جبکہ ایک شخص اب تک لاپتہ ہے۔

  • برطانوی خفیہ ایجنسی ”ایم آئی فائیو“ نے الرٹ جاری کیا ہے کہ چین برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور عملے کے زریعے جاسوسی کی کوشش کر رہا ہے۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت سیز فائر کے بعد پاکستان پر دوبارہ جنگ مسلط کرنے والا تھا۔

  • امریکی کانگریس نے بدھ کو بھاری اکثریت سے ایک تاریخی قانون منظور کیا ہے، جس کے تحت محکمہ انصاف کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق تمام سرکاری ریکارڈ، دستاویزات اور تحقیقات عام کرے۔