جاب انٹرویوز میں سب سے زیادہ دھوکہ دینے والے بھارتی ہیں: ہائرنگ مینیجر
ایک ہائرنگ مینیجر نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کے انٹرویوز میں سب سے زیادہ دھوکہ دینے والے بھارتی ڈیولپرز ہیں۔
یہ پوسٹ ریڈٹ پر وائرل ہوگئی اور صارفین کے درمیان شدید بحث کا آغاز ہوگیا۔
پانچ چیزیں جو کبھی بھی آپ کے خواب میں نظر نہیں آتیں
ریڈٹ صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا: ’میں نے کئی ٹیک انٹرویوز لیے اور ہمارے بھارتی ڈیولپر سب سے زیادہ دھوکہ دیتے ہیں۔‘ صارف نے مزید کہا کہ بھارتی ڈیولپرز نے اپنے رویے کی وجہ سے ایک بدنام شہرت حاصل کر لی ہے۔
انہوں نے وضاحت دی کہ انہیں اس ٹرینڈ کی وجہ معلوم نہیں، لیکن یہ عام رویہ سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے لکھا، ’میں دنیا بھر میں 80 سے زائد ڈیولپرز کی بھرتی میں شامل ہوں اور ایک رجحان جو میں نے دیکھا وہ یہ ہے کہ بہت سے بھارتی ڈیولپر انٹرویوز میں واضح طور پر دھوکہ دیتے ہیں، جبکہ دیگر ممالک کے ڈیولپر ایسا نہیں کرتے۔‘
کمپنی نے بیماری کی چھٹی کے دوران چہل قدمی کرتا پاکر ملازم کو نوکری سے نکال دیا
اس پوسٹ کے بعد صارفین کی رائے دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ کچھ نے ہائرنگ مینیجر سے اتفاق کیا، جبکہ دیگر نے کہا کہ ایک فرد کے تجربے سے پوری آبادی کے رویے کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔
ایک صارف نے کہا، ’میں انٹرویو پینل میں نیا ہوں اور اب تک تقریباً 100 انٹرویوز لیے ہیں۔ یہ دیکھ کر مزہ آتا ہے کہ امیدواروں کو اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ کسی کے دھوکہ دینے کا پتہ کیسے چلایا جا سکتا ہے۔‘
ایک اور نے کہا: اس کی وجہ یہ ہے کہ نوجوان انٹرویو لینے والے، جن کا تجربہ 8 یا 9 سال سے کم ہے، توقع کرتے ہیں کہ ڈیولپر ہر چیز جانتا ہو۔“
تیسرے نے مزاحیہ انداز میں کہا: ”بھائی 80 ڈیولپرز کے انٹرویوز کے بعد ایک 1.4 ارب کی آبادی والے ملک کو الزام دینا مناسب نہیں۔“
چوتھے صارف نے کہا: ”کچھ حد تک یہ درست ہے، لیکن زیادہ تر مسئلہ انٹرویو کے خراب عمل میں ہے۔ میں نے دوسرے پینلسٹس کے ساتھ کام کیا ہے اور اکثر وہ صرف ریکارڈ شدہ سوالات پوچھتے ہیں۔ اگر آپ 50 سوالات کو چند بار پڑھیں تو زیادہ تر کے جواب دے سکتے ہیں، چاہے چیٹ جی پی ٹی استعمال نہ بھی کیا ہو۔“
















