چین سے جنگ کا خطرہ، تائیوان کے عوام میں حفاظتی کتابچوں کی تقسیم شروع

کتابچوں میں دشمن فوج سے سامنا ہونے کی صورت میں رہنمائی اور جھوٹی ’سرنڈر‘ اطلاعات سے باخبر رہنے کی ہدایات شامل
شائع 17 نومبر 2025 10:06am

تائیوان نے چین کے بڑھتے فوجی و سیاسی دباؤ کے پیشِ نظر پہلی بار پورے ملک میں لاکھوں گھروں تک شہری دفاع سے متعلق حفاظتی کتابچوں کی تقسیم شروع کردی۔ کتابچوں میں ممکنہ ہنگامی حالات، حتیٰ کہ چینی حمل کی صورت میں شہریوں کے لیے واضح رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تائیوان اس ہفتے ملک بھر کے گھروں میں شہری دفاع سے متعلق خصوصی کتابچے تقسیم کرنا شروع کرے گا، جو کسی ممکنہ ہنگامی صورتِ حال، جن میں چین کی جانب سے حملہ بھی شامل ہے، کے لیے عوام کو تیار کرنے کی پہلی بڑی کوشش ہے۔

AAJ News Whatsapp

یہ کتابچے ستمبر میں متعارف کرائے گئے تھے، جس میں پہلی مرتبہ شہریوں کو یہ ہدایات شامل کی گئی ہیں کہ اگر ان کا سامنا دشمن فوجیوں سے ہو تو کیا کریں۔ اس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ تائیوان کے ’’سرنڈر‘‘ سے متعلق کوئی بھی خبر غلط تصور کی جائے۔ کتابچے میں شہریوں کے لیے بم شیلٹرز تلاش کرنے اور ایمرجنسی کِٹ تیار کرنے کے طریقے بھی شامل ہیں۔

یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چین تائیوان پر اپنا علاقائی دعویٰ منوانے کے لیے سیاسی اور فوجی دباؤ بڑھا رہا ہے۔ تائیوان ان دعووں کو مسترد کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اپنے مستقبل کا فیصلہ صرف تائیوان کے عوام کر سکتے ہیں۔

چین نے تائیوان کے ’نفسیاتی جنگ کے یونٹ‘ پر انعام رکھ دیا

”یہ کتابچے ہماری خود دفاعی عزم کا اظہار ہے“

تائیوان کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل لن فی فین، جنہوں نے اس منصوبے کی نگرانی کی، نے کہا، ”یہ کتابچے ظاہر کرتے ہیں کہ ہم اپنا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ چین کو سمجھنا ہوگا کہ غلط فیصلہ کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے کیونکہ تائیوان کے عوام اپنے دفاع کے لیے تیار اور ایک دوسرے کی حفاظت کے لیے پُرعزم ہیں۔“

کتابچوں کی 9.8 ملین گھروں تک تقسیم

کتابچے اس ہفتے تائیوان بھر کے تقریباً 98 لاکھ گھروں کے میل باکسز میں تقسیم کی جائے گی۔ لن کے مطابق انگریزی اور دیگر غیر ملکی زبانوں میں بھی یہ بُک جلد دستیاب ہوگی۔ اس کے بعد حکومت عوام میں ایمرجنسی کِٹس تیار کرنے سے متعلق مہم بھی شروع کرے گی۔

ایک انجینئر کا دوغلاپن، جس نے تائیوان کا نیوکلئیر ہتھیاروں کا پروگرام بند کروا دیا

لن فی فین کے مطابق تائیوان اس وقت چین کی طرف سے ”ہائبریڈ وار فیئر“ کا بھی سامنا کر رہا ہے، جس میں سائبر حملے، اندرونی مداخلت، غلط معلومات پھیلانا اور تائیوان کے قریب فوجی سرگرمیاں شامل ہیں۔

امریکا اور جاپان کا بیان چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

ان کا کہنا تھا ’یہ ڈی ڈے نہیں بلکہ ایوری ڈے جیسی صورتِ حال ہے۔ یعنی باقاعدہ حملہ تو نہیں ہو رہا، مگر روزانہ کی بنیاد پر دباؤ موجود ہے۔‘

چین کے تائیوان افیئرز آفس نے ان کتابچوں کی تقسیم کے حوالے سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

Taiwan

threat rises

as China

all households

security handbook

distribute