پشاور: نجی ہوٹل سے غیر قانونی طور پر مقیم 5 افغان باشندے گرفتار

افغان باشندے پاکستانی دستاویزات کی بنیاد پر سعودی عرب کا ورک پرمٹ ویزا حاصل کرنا چاہتے تھے۔ ایف آئی اے پشاور
شائع 16 نومبر 2025 06:37pm
FIA Peshawar Operation | 5 Afghan Nationals Arrested | Fake Documents |

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور زون نے کارروائی کرتے ہوئے ڈبگری گارڈنز کے ایک نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر پانچ افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا، جن پر پاکستانی دستاویزات غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان نے غیر قانونی پاکستانی دستاویزات بنا رکھے تھے، گرفتار ملزمان میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزلہ شامل ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ انہی پاکستانی دستاویزات کی بنیاد پر سعودی عرب کا ورک پرمٹ ویزا حاصل کرنا چاہتے تھے۔

AAJ News Whatsapp

گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کے قبضے سے افغانستان کی دستاویزات اور پاکستانی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے۔

Afghan Citizens in Pakistan

Saudi Work Visa Fraud

Immigration Crime

Hotel Raid

Fake Pakistani Documents

Illegal Afghan Nationals

FIA Peshawar