آخری ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف
راولپنڈی میں کھیلے جارہے آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
آغاز میں سری لنکا کے دونوں اوپنرز پتہم نسانکا 24 اور کامل مشارا 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
سری لنکا کے بیٹر سمارا وکراما نے 48 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان کوشل مینڈس 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے, جبکہ کامل مشارا نے 29 رنز بنائے اور پوون رتنائیکے نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے3، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے آخری ون ڈے میں پاکستان ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللّٰہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے، حسیب اللّٰہ کو بطور وکٹ کیپر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
سری لنکا کی ٹیم میں بھی 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، کپتان چریتھ اسالنکا بیمار ہیں، کوشل مینڈس ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو حریف ٹیم کے خلاف سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

















