برطانیہ میں طوفان کی شدت، ایک دن میں مہینہ بھر کی بارش
طوفان کلاڈیا نے یورپ میں تباہی مچا دی ہے۔ پرتگال میں تیز ہواؤں اور شدید بارش کے باعث 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، جبکہ طوفان کے برطانیہ پہنچنے پر ویلز اور انگلینڈ میں شدید سیلاب پیدا ہو گیا، متعدد علاقوں میں انخلا کا عمل جاری ہے۔ لندن میں مزید تیز بارشوں کی پیشگوئی اور ویلز کیلئے ییلو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانیہ اس وقت شدید موسمی دباؤ کی لپیٹ میں ہے جہاں طوفان ”کلاڈیا“ کے باعث متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔ تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے خاص طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق لندن میں آئندہ گھنٹوں میں مزید تیز بارش کا امکان ہے، جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
ویلز میں تیز ہواؤں اور شدید بارش کے خطرے کے باعث ییلو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کئی مقامات پر موسلادھار بارش اور طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں اچانک سیلاب (فلیش فلڈنگ) کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سمندری طوفان ”فلورس“ برطانیہ اور آئرلینڈ سے ٹکرا گیا
طوفان کلاڈیا سے اسپین اور پرتگال میں بھی تباہی
ماہرین کے مطابق طوفان ”کلاڈیا“ اسپین اور پرتگال میں پہلے ہی تیز ہواؤں اور شدید بارش کا باعث بن چکا ہے، جس کے اثرات اب برطانیہ پہنچ رہے ہیں۔
برطانیہ اور امریکا میں شدید برفباری کی وارننگ جاری
یورپی موسمیاتی اداروں کے مطابق تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے اسپین، پرتگال، انگلینڈ اور ویلز کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کے مزید واقعات پیش آسکتے ہیں۔














