دنیا کا سب سے مہنگا آئی فون 17 فروخت کے لیے پیش
اپنی کسٹم سمارٹ فونز اور واچز کے لیے مشہورلگژری ٹیک برانڈ کویویار نے آئی فون 17 سیریز کے لیے اپنی نئی گولڈ کلیکشن متعارف کروا دی ہے۔
اس خصوصی کلیکشن میں تین منفرد ماڈلز شامل ہیں، جنہیں مکمل طور پر 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے اور ان کی قیمت $67,000 سے زائد ہے۔ ہر ماڈل کی پیداوار انتہائی محدود ہوگی، جس کی وجہ سے یہ فونز دنیا کے سب سے نایاب سمارٹ فونز میں شمار کیے جاتے ہیں۔
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے بار بار ’لمبے — ڈیش‘ کے استعمال کا مسئلہ حل کردیا
ڈیزائن اور ماڈلز
پاملیٹ ایڈیشن
پاملیٹ ماڈل کا ڈیزائن متحدہ عرب امارات کے کھجور کے درختوں اور آرٹ ڈیکو طرزِ تعمیر سے متاثر ہے۔ اس کا 18 قیراط سونے کا جسم خوبصورت کھجور کے پتوں کے نقش سے مزین ہے، جبکہ 100 سے زائد ہیرے ہاتھ سے لگائے گئے ہیں۔ ایپل کا لوگو بھی مکمل ہیرے سے جڑا ہوا ہے۔ کویویار کے مطابق یہ ایڈیشن مشرقی فن اور فنِ تعمیر کا نفیس امتزاج پیش کرتا ہے اور اس کی قیمت 72,500 امریکی ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
بٹ کوائن ایڈیشن
یہ ماڈل ڈیجیٹل کرنسی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے سونے کے فریم کے درمیان ایک اُبھرا ہوا بٹ کوائن علامت نصب ہے اور اس کے بیرونی حصہ پر کریپٹوگرافک پیٹرنز بنے ہیں، جو ڈیجیٹل دولت اور مالی آزادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ ماڈل خاص طور پر کلیکٹرز اور کرپٹو شوقین افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور قیمت 67,640 امریکی ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
سولر ایڈیشن
سولر ماڈل میں ایک چمکدار سونے کا جسم ہے جو ایک ٹھوس سونے کے انگوٹ کی مانند نظر آتا ہے اور درمیان میں ہیرے جڑا ہوا ایپل لوگو ہے۔ کویویار کے مطابق یہ ماڈل سونے کی قدرتی چمک اور مضبوطی کا خراج تحسین ہے، اور اس کی قیمت 71,070 امریکی ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
ایلون مسک نے ’گروک پیڈیا‘ کا نام بدلنے کی تیاری شروع کردی
انتہائی محدود دستیابی اور پیکجنگ
ہر فون کویویار کے سپریم پیکجنگ میں آتا ہے، جس میں لکڑی، چمڑا اور سونے سے مزین عناصر شامل ہیں۔ خریدار کو اصلیت کا سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔ ہر ماڈل کے صرف تین یونٹس تیار کیے جائیں گے، جو اس کلیکشن کو انتہائی نایاب اور خصوصی بناتے ہیں۔
کویویار نے حال ہی میں اپنی سب سے ہلکی سونے کی آئی فون بھی متعارف کروائی ہے، جس کی قیمت 38,930 امریکی ڈالر ہے، اور آئی فون 17 پرو سیریز کے لیے وکٹری کلیکشن بھی پیش کی گئی ہے، جس میں ہاتھ سے تیار کیے گئے لگژری ڈیزائن شامل ہیں اور قیمت 10,060 امریکی ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
یہ کلیکشن لگژری سمارٹ فونز کی دنیا میں کویویار کے انوکھے انداز اور مہارت کی مثال ہے، جو ٹیک شوقین، کلیکٹرز اور ان افراد کے لیے ہے جو بے مثال اور مہنگے آلات پسند کرتے ہیں۔
















