رشوت لے کر افغان شہری کو چھوڑنے والے ایس ایچ او اور ایس آئی گرفتار
خانپور میں افغان شہری کو مبینہ طور پر 9 لاکھ روپے رشوت کے عوض چھوڑنے کا معاملہ سامنے آنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا محمد رمضان اور ایس آئی محمد عمران کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق الزام انکوائری میں ثابت ہو چکا ہے۔
خانپور میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ کرپشن کا بڑا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک افغان شہری کو غیر قانونی طور پر چھوڑنے کے الزام میں ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا محمد رمضان اور سب انسپکٹر محمد عمران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والا پولیس اہلکار گرفتار
ترجمان پولیس رحیم یار خان کے مطابق افغان شہری محمد فاروق، جو خانپور میں رہائش پذیر ہے اور سولر پلیٹوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا ہے، کو پولیس نے گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا تھا۔ تاہم الزام ہے کہ ایس ایچ او محمد رمضان اور سب انسپیکٹر محمد عمران نے باہمی ملی بھگت سے اسے ہولڈنگ سینٹر بھجوانے کے بجائے 9 لاکھ روپے رشوت لے کر چھوڑ دیا۔
پولیس انکوائری میں یہ الزام ثابت ہو گیا جس کے بعد ایس ایچ او رانا محمد رمضان کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقدمہ نمبر 1918/25 ڈی ایس پی سٹی سرکل شاہد نذیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
’دم نکل گیا تو پولیس والوں نے لاش پر بھی ڈنڈے مارے‘: پولیس حراست میں نوجوان کے قتل میں نئے انکشافات
ڈی پی او رحیم یار خان عرفان سموں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور محکمے میں کرپشن و بددیانتی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے دونوں افسران کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔















