وفاقی آئینی عدالت کے 3 ججز نے عہدوں کا حلف اٹھالیا
وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تقرری کے پہلے مرحلے میں تین ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف لینے والے ججز میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس باقر نجفی اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں۔
وفاقی وزارتِ قانون و انصاف نے وفاقی آئینی عدالت میں چھ ججز کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس کریم خان، جسٹس روزی خان، جسٹس علی باقر اور جسٹس ارشد حسین اب وفاقی آئینی عدالت کا حصہ ہوں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں منعقد ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں تین ججز نے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے تینوں ججز سے حلف لیا۔
حلف لینے والے ججز میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں۔
حلف کی برداری کی تقریب میں جسٹس محسن اختر، جسٹس طارق محمود، جسٹس اعجازاسحاق، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس بابرستار بھی شریک نہیں ہوئے۔
اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کاحصہ بننے سے معذرت کی، جس کی وجہ انکی صحت کے مسائل ہیں۔
وفاقی آئینی عدالت کا صدر دفتر اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائم ہوگا، جہاں چیف جسٹس امین الدین خان روم نمبر ایک میں بیٹھیں گے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر روم نمبر دو میں منتقل ہو جائیں گے۔
جسٹس امین الدین خان نے پہلی وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
قبلِ ازیں وفاقی جسٹس امین الدین خان نے آج صبح وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین سے عہدے کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدرِ مملکت نے جسٹس امین الدین کی بطور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تقرری کی منظوری دی تھی۔











