کالے فنگس والی پیاز: استعمال یا ضائع کرنے کا درست طریقہ
پیاز ہماری روزمرہ کی خوراک کا اہم حصہ ہے اور ہر گھر میں بنیادی سبزی کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ لیکن کیا آپ نے نوٹ کیا ہے کہ بازار میں دستیاب پیاز کی بیرونی پرت پر کالی سفوف جیسی تہہ موجود ہوتی ہے۔ یہ میل یا گرد نہیں، بلکہ ایک قسم کا فنگس ہے جسے ”کالا فنگس“ کہا جاتا ہے۔
ڈاکٹر نندیتا ائیر نےسوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں پیاز پر جمی کالے فنگس کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں اور بتایا ہے کہ اس سے نمٹنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
جڑ والے آلو کھانا کتنا نقصان دہ ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
انہوں نے کہا، کالا فنگس یا کالی پھپھوندی ایک مائیکروجنزم ہے جو گرم اور نم ماحول میں تیزی سے بڑھتا ہے۔ یہ نہ صرف پیاز بلکہ پھل، سبزیاں اور حتیٰ کہ گھروں کی نمی والی دیواروں پر بھی پایا جاتا ہے۔ یہ فنگس بعض اوقات ٹاکسن پیدا کر سکتا ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں، لیکن یہ خطرہ زیادہ تر اس صورت میں ہوتا ہے جب فنگس گہرائی تک پیاز میں موجود ہو۔
کالا فنگس کیوں پیدا ہوتا ہے؟
ڈاکٹر نندیتا ائیر کے مطابق اس کی پیداوار کے کئی عوامل ہیں،
گرم ، مرطوب موسم اور زیادہ نمی فنگس کے پھیلنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں۔
ناقص وینٹیلیشن والے گودام بھی پیاز پر پھپھوند لگنے کا بڑا سبب ہے۔ اگر پیاز کو ایسے گوداموں میں رکھا جائے جہاں ہوا کا گزر مناسب نہ ہو، تو فنگس بڑھنے لگتی ہے۔
زیادہ دیر تک اسٹور کی گئی پیاز میں فنگس کے بننے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
ای کامرس یا سپر مارکیٹ کے ڈارک اسٹورز میں پیاز اکثر بند ڈبوں یا پلاسٹک بیگز میں رکھی جاتی ہیں، جہاں ہوا کا گزر نہیں ہوتا۔
پیاز کی خریداری اور اسٹوریج کے لیے مشورے
ڈاکٹر نندیتا ائیر کا کہنا ہے کہ مناسب صفائی اور احتیاط کے ساتھ اس فنگس کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے اور کھانے کی اشیاء ضائع ہونے سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ، مقامی منڈی سے تازہ پیاز لینا زیادہ محفوظ ہے کیونکہ وہ اسٹوریج کے کم دنوں سے گزری ہوتی ہیں۔
سردیوں میں یورک ایسڈ بڑھانے والی 5 سبزیاں، جن سے پرہیز ضروری ہے
بہت زیادہ ذخیرہ نہ کریں اور ضرورت کے مطابق ہی پیاز خریدیں تاکہ زیادہ دن رکھنے کی وجہ سے فنگس پیدا نہ ہو۔
کھلی یا جالی والی ٹوکری میں رکھیں۔ بند ڈبے یا پلاسٹک بیگ میں رکھنے سے گریز کریں تاکہ ہوا گزر سکے اور نمی کم ہو۔
پیازخریدتے وقت اس کی بیرونی پرت کا جائزہ لیں اور اگر صرف بیرونی تہہ پر کالا فنگس ہو تو اسے چھیل کر دھو کر استعمال کریں۔
صفائی کا خیال رکھیں۔ پیاز چھیلنے کے بعد ہاتھ، چاقو اور کٹنگ بورڈ اچھی طرح صابن سے دھوئیں تاکہ فنگس کے ذرات دوسرے کھانے میں منتقل نہ ہوں۔
پیاز کو کب ضائع کریں؟
اگر پیاز میں کالا فنگس کئی تہوں تک ہو، چپچپاہٹ محسوس ہو یا بدبو آئے تو اسے استعمال نہ کریں بلکہ فوراً ضائع کر دیں۔
پیاز میں کالے فنگس کی موجودگی کوئی غیر معمولی بات نہیں، لیکن اس کے بارے میں معلومات اور احتیاط ضروری ہیں۔ بیرونی تہہ چھیل کر صاف کرنا، مناسب اسٹوریج اور صفائی کے اقدامات اپنانا نہ صرف صحت کے لیے محفوظ ہے بلکہ خوراک کے غیر ضروری ضیاع سے بھی بچاتا ہے۔
















