ترکی: اسکول کے پرنسپل نے طالب علم کو سیڑھیوں سے دھکیل دیا

ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
شائع 13 نومبر 2025 03:59pm

ترکی کے شہر منیسا میں ایک اسکول پرنسپل کو 13 سالہ طالب علم کو بے رحمی سے سیڑھیوں سے دھکیلنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اسکول کی سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پورے ملک میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق منیسا کے ضلع تورگتلو کے ایک سرکاری مڈل اسکول میں پیش آنے والے اس واقعے میں اسکول کے پرنسپل نے طالب علم کو زبردستی سیڑھیوں سے دھکیل دیا بتایا گیا ہے کہ وہ طالبِ عمل آٹزم کا شکار بھی ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ پرنسپل نے بچے کو سیڑھیوں سے دھکیل کر نیچے گرایا، جس کے نتیجے میں بچہ زخمی ہو گیا۔

ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ بچے کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ اپنے بیٹے کو واپس اسکول سے لینے آئیں تو کپڑے مٹی سے بھرے ہوئے تھے اور اُس کی حالت خراب تھی۔

AAJ News Whatsapp

ترکی کی حکومت نے فوری طور پر اس واقعے کا نوٹس لیا اور اسکول کے پرنسپل کو عہدے سے ہٹا دیا۔ وزیرِ عدلیہ بیکیر بوزداغ نے اس واقعے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ ”کسی بھی کمزور فرد کے ساتھ بدسلوکی ناقابلِ برداشت ہے اور ایسا عمل کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات پر فوری کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اسکول میں تعلیم کے ماحول میں تشویش یا خوف کا عنصر نہ ہو۔

Viral Video

turkiye

autism

Child Abuse in Church

Kashmiri Doctors Arrest