نوجوان جینز اور شارٹس پر ٹائی کیوں پہن رہے ہیں؟

اب ٹائی صرف مردوں کا فیشن نہیں رہا، خواتین بھی اسے فیشن کے طور پر پہن رہی ہیں۔
شائع 13 نومبر 2025 03:17pm

امریکی گلوکار اور اداکار جو جونس ایک بار پھر فیشن کی دنیا میں سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ پیر کے روز انہیں“گڈ مارننگ امریکہ” کے شو کی ریکارڈنگ کے لیے نیویارک کی گلیوں میں ایک نئے اور منفرد اسٹائل میں دیکھا گیا۔ لکی سبز رنگ کی جیکموس زِپ اپ سویٹر، قمیض، ٹائی اور جینز کے ساتھ ایک فورڈ مسٹینگ کیپ کے ساتھ ان کا یہ لُک رسمی اور غیر رسمی فیشن کا حسین امتزاج تھا، جسے دیکھ کر واضح ہوا کہ اب ٹائی صرف بورڈ میٹنگز کے لیے مخصوص نہیں رہی۔

ایک زمانے میں ٹائی کو صرف شادی، دفتر یا رسمی تقریبات کے لیے مخصوص سمجھا جاتا تھا، مگر اب یہ تصور تیزی سے بدل رہا ہے۔ فیشن ماہرین کے مطابق اب ٹائی رسمی لباس کی علامت نہیں رہی۔ شادیوں، میٹنگز یا تقریبات سے نکل کر اب یہ روزمرہ فیشن کا حصہ بن چکی ہے۔

سعودی عرب میں پاکستانی نرسوں کے لیے نوکریاں، تنخواہ کتنی؟

مشہور رَیپر A$AP Rocky اس رجحان کے سب سے نمایاں چہرے ہیں۔ 2024 کی ایک وائرل تصویر میں وہ بوٹیگا وینیٹا کی دھاری دار قمیض، سیدھی جینز اور بھاری پیٹرن والی ٹائی کے ساتھ دیکھے گئے۔ ایک ایسا امتزاج جو بیک وقت بولڈ بھی ہے اور اسٹائلش بھی تھا۔

اسی طرح پُشا ٹی نے بھی روایتی سوٹ کے بجائے لیدر زِپ اپ ہوڈی کے ساتھ ٹائی کو فیشن کا حصہ بنایا۔

فیشن شو اور مشہور چہروں کی پسند

جون میں ڈایور ہوم کے مین شو میں تخلیقی ڈائریکٹر جوناتھن اینڈرسن نے ٹائی کو نئے انداز میں متعارف کرایا۔ ان کے ماڈلز کو کبھی ریشمی اسکارف، کبھی اندر کی طرف مڑی ہوئی ٹائی کے ساتھ اسٹیج پر پیش کیا گیا۔

اس شو کے بعد، GQ میگزین نے اعلان کیا:”ٹائی واپس آ گئی ہے، مگر اب ایک نیا روپ لے کر۔“

کارپوریٹ دنیا میں تبدیلی

فیشن ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں مردوں کے فیشن کا انداز تیزی سے بدل گیا ہے۔ اب وہ دور گزر چکا ہے جب دفتر جانا سوٹ اور ٹائی کے بغیر ممکن نہیں سمجھا جاتا تھا۔ بدلتے وقت کے ساتھ لباس کے اصول بھی نرم پڑ گئے ہیں، اور لوگ اب رسمی کے بجائے آرام دہ مگر اسٹائلش انداز کو ترجیح دے رہے ہیں۔

نائٹ شفٹ میں کام کرنے والے اپنی نیند پوری کیسے کریں؟ ماہرین نے آسان طریقہ بتا دیا

ٹائی، جو کبھی وقار اور پروفیشنلزم کی علامت تھی، اب ایک فیشن ایکسیسری بن چکی ہے، جسے جینز، سویٹر یا حتیٰ کہ کیپ کے ساتھ بھی بلاجھجک پہنا جا سکتا ہے۔ یہ نیا رجحان اس بات کی علامت ہے کہ فیشن اب دفتر کے ضابطوں کا نہیں ، بلکہ اظہارِ شخصیت کا ذریعہ بن گیا ہے۔

AAJ News Whatsapp

دلچسپ بات یہ ہے کہ اب ٹائی صرف مردوں کا فیشن نہیں رہی، خواتین بھی اسے اپنی خود اعتمادی اور انداز کی علامت کے طور پر پہن رہی ہیں۔ زینڈایا، میڈونا، ہیلی بیبر اور سبرینا کارپینٹر جیسی مشہور شخصیات نے دکھایا ہے کہ ٹائی پہننا ایک نیا بولڈ فیشن انداز ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اب لباس صرف عورت یا مرد کی پہچان نہیں رہا بلکہ شخصیت دکھانے کا طریقہ بن گیا ہے۔

جو جونس کے نئے انداز نے ثابت کر دیا ہے کہ ٹائی صرف رسمی موقعوں کے لیے نہیں، بلکہ اعتماد اور اسٹائل کی علامت ہے۔ چاہے آپ دفتر میں ہوں، کیفے میں یا کسی خاص تقریب میں، “کیژول ٹائی” ہر جگہ فیشن میں نظر آ رہی ہے۔

Joe jonas

casual tie