وٹامن سی کا خزانہ: سنترہ کھانے کا صحیح وقت کون سا ہے؟
سنترہ سردیوں کا موسمی پھل ہے جو ہر کسی کو پسند ہوتا ہے اور یہ صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ اس میں وٹامن سی، وٹامن اے، وٹامن بی6، فائبر، پوٹاشیم، کولین، کیلشیم، میگنیشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ نہ صرف قوت مدافعت بڑھاتا ہے بلکہ دل، جلد اور بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
لیکن سوال یہ ہے کہ کیا آپ اسے صحیح وقت اور طریقے سے کھا رہے ہیں؟ غلط وقت پر یا غلط طریقے سے سنترہ کھانے سے اس کے فوائد کم ہو سکتے ہیں اور بعض اوقات نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔
گرمیوں کی ٹھنڈک، سردیوں کی طاقت ’ستو‘ : ہر موسم کا سپر فوڈ
سنترہ کھانے کے حیرت انگیزفوائد
قوت مدافعت میں اضافہ
سنترہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو سفید خلیوں کو مضبوط بنا کر جسم کو کسی بھی انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔ اسے کھانے سے سردیوں میں نزلہ اور کھانسی کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
جلد اور بالوں کے لیے مفید
سنترہ اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ روزانہ سنترہ کھانے سے جلد میں چمک آتی ہے، کولیجن کی پیداوار بڑھتی ہے اور بال لمبے اور مضبوط ہوتے ہیں۔
ہاضمہ کے لیے بہترین
سنترہ میں فائبر ہوتا ہے جو معدے کو صحت مند رکھتا ہے اور قبض، تیزابیت، گیس اور بدہضمی جیسی مشکلات میں آرام ملتا ہے۔ ساتھ ہی یہ دیر تک پیٹ بھرا رکھنے میں مددگار ہوتا ہے اور وزن کو کنٹرول کرنے میں بھی مفید ہے۔
دل کی صحت اور بلڈ پریشر کنٹرول
سنترہ میں پوٹاشیم اور کولین شامل ہوتے ہیں، جو بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔ اس سے دل صحت مند رہتا ہے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
سنترہ کھانے کا صحیح وقت
ڈاکٹروں کے مطابق، سنترہ صبح ناشتہ کے وقت یا دوپہر کے کھانے کے بعد کھانا سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔
شام کے وقت سنترہ کھانے سے پرہیز کریں کیونکہ یہ ٹھنڈا پھل ہے اور اس سے سردی، نزلہ یا کھانسی ہو سکتی ہے۔
اگر آپ پہلے ہی نزلہ یا کھانسی میں مبتلا ہیں تو سنترہ نہ کھائیں۔
کون سا کیلا کھانے میں نقصان دہ ہے؟
سنترہ کھانے کا صحیح طریقہ
سنترہ کو چھیل کر اور تازہ کھائیں۔
جوس کے طور پر بھی پی سکتے ہیں، لیکن جوس میں فائبر کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔
روزانہ ایک یا دو سنترے کھانے سے صحت اور قوت مدافعت دونوں مضبوط رہتی ہیں۔
سنترہ صرف ایک میٹھا اور خوش ذائقہ پھل نہیں، بلکہ صحت کا مکمل پیکج ہے۔ اسے صحیح وقت اور صحیح طریقے سے کھانے سے قوت مدافعت، دل، جلد، بال اور ہاضمے کو فائدہ پہنچتا ہے۔ سردیوں میں روزانہ ایک سنترہ اپنی خوراک میں شامل کرنا صحت مند زندگی کا آسان اور مزیدار طریقہ ہے۔
اب وقت ہے کہ سنترے کو صرف مزے کے لیے نہ کھائیں بلکہ اپنے روزمرہ کی خوراک میں صحیح طریقے سے شامل کریں۔
















