ایران کے میزائل پروگرام میں معاونت: امریکا کی بھارت سمیت کئی ممالک، اداروں اور افراد پر پابندیاں

یہ ادارے ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو امریکا کی قومی سلامتی خطرہ ہیں، امریکی محکمۂ خارجہ
شائع 13 نومبر 2025 11:54am

امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون پروگرام کے لیے پرزے اور آلات فراہم کرنے میں مدد کرنے والی 32 کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان میں کچھ ایسے عناصر بھی شامل ہیں جو ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے لیے کام کر رہے تھے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کے نفاذ اور ایران کے جارحانہ ہتھیاروں کے پروگرام کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق یہ پابندیاں اقوامِ متحدہ کی ان پابندیوں کی حمایت میں لگائی گئی ہیں جو 27 ستمبر کو ایران پر دوبارہ عائد کی گئی تھیں۔ یہ اقدامات ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کے بعد کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی یہ پابندیاں ایران کے جوہری، بیلسٹک میزائل اور روایتی ہتھیاروں کے پروگرام کے ساتھ ساتھ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں پر قابو پانے کے لیے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

امریکا نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی ان پابندیوں پر مکمل عمل کریں اور ایران کو ہتھیاروں یا میزائل سازی میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی یا سامان فراہم نہ کریں۔

محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کا تسلسل ہے، جس کا مقصد ایران کے جارحانہ میزائل پروگرام کو روکنا اور پاسدارانِ انقلاب کو ایسے وسائل تک رسائی سے محروم کرنا ہے جو خطے میں عدم استحکام پیدا کرتے ہیں۔

امریکہ کی ایران کے جوہری پروگرام پر مزید پابندیاں عائد

جوہری پروگرام تنازع، امریکا نے ایران کے مزید 5 اداروں پر پابندیاں لگا دیں

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا تیسرے ممالک میں موجود اداروں پر بھی پابندیاں لگاتا رہے گا تاکہ ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام کے لیے سامان فراہم کرنے والے نیٹ ورکس کو روکا جا سکے، کیونکہ یہ سرگرمیاں عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

امریکی محکمۂ خزانہ نے وضاحت کی کہ یہ پابندیاں ایگزیکٹو آرڈر 13382 کے تحت لگائی گئی ہیں، جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ میں ملوث عناصر کو نشانہ بناتا ہے، اور ایگزیکٹو آرڈر 13224 (ترمیم شدہ) کے تحت بھی ہیں، جو دہشت گرد گروہوں اور ان کے حمایتیوں پر پابندیوں سے متعلق ہے۔

US imposes

missile and drone programs

supporting Iran's

companies

sanctions on 32