’ہمارے لیے کوئی معافی نہیں‘: پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف غمزدہ

لوگ صرف خراب دن اور خراب پرفارمنس یاد رکھتے ہیں۔ قومی کرکٹر
شائع 12 نومبر 2025 12:22pm

پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ایشیا کپ کے فائنل میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اپنی حالیہ کارکردگی پر تنقید کا جواب دیا۔

حارث رؤف نے ایشیا کپ فائنل میں بھارت کے خلاف اپنی کارکردگی پر تنقید کے بعد ایک پریس کانفرنس کی، جہاں انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں مسلسل بہترین کھیل پیش کرنے کے دباؤ پر بات کی۔

حارث نے کہا کہ کھلاڑی بھی انسان ہیں اور خراب دن آ سکتے ہیں، اس لیے مداحوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ایک خراب دن پوری محنت کو نہیں بدلتا۔

حارث نے مداحوں سے اپیل کی کہ ایک خراب دن کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی پوری محنت کو نہ پرکھا جائے اور ان کی محنت اور لگن کو سمجھا جائے بین الاقوامی کرکٹ میں کھلاڑیوں سے توقعات بہت زیادہ ہوتی ہیں، گویا وہ روبوٹ کی طرح ہر میچ میں بہترین پرفارم کریں، حالانکہ وہ بھی انسان ہیں اور خراب دن آ سکتے ہیں۔

پہلا ون ڈے: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے دی

حارث رؤف نے خاص طور پر ایشیا کپ فائنل میں بھارت کے خلاف اپنی کارکردگی کے بارے میں بات کی، جہاں وہ 3.4 اوورز میں 50 رنز دینے کے بعد سب سے مہنگے بولر بن گئے تھے۔ اس سے قبل وہ سری لنکا کے خلاف پہلا ون ڈے میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 4 وکٹیں لے کر پاکستان کو چھ رنز سے کامیابی دلوانے میں مددگار ثابت ہوئے تھے۔

حارث رؤف نے کہا کہ ’ہمارے لیے کوئی معافی نہیں۔ ہم سے توقع کی جاتی ہے کہ ہم روبوٹس کی طرح پرفارم کریں، لیکن ہم انسان ہیں اور خراب دن بھی آ سکتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ایک کھلاڑی کا خراب دن ہونا فطری ہے کیونکہ ہر منصوبہ ہمیشہ کامیاب نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ، ’اہم بات یہ ہے کہ آپ ہار نہ مانیں۔ خراب دن سے آپ مر نہیں جاتے۔ ہمیں اپنی مہارت پر یقین رکھنا چاہیے اور اپنی غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔‘

’15 ہزار گرام کم‘: کرکٹر اعظم خان کے نئے روپ نے لوگوں کو حیران کردیا

حارث نے مداحوں کے مایوس ہونے پر کہا کہ کبھی یہ نہ سمجھا جائے کہ کھلاڑی اپنی پوری کوشش نہیں کرتے۔کوئی کھلاڑی تنقید پسند نہیں کرتا، ہر کسی کی رائے ہوتی ہے، لیکن ہمارے لیے کوئی معافی نہیں۔ آپ 10 اچھے میچ کھیلیں اور ایک خراب دن آئے، لوگ صرف خراب دن یاد رکھیں گے۔’

AAJ News Whatsapp

حارث رؤف نےٹیسٹ کرکٹ کے لیے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا، ’میں ٹیسٹ کھیلنا بھی چاہتا ہوں اور جب بھی سلیکٹرز یا بورڈ مجھے موقع دیں، میں تیار ہوں۔ بس یہ کہ پہلے ہمیں اطلاع دی جائے تاکہ ہم ریڈ بال کرکٹ کے لیے مکمل تیاری کر سکیں، جہاں ایک دن میں بہت اوورز کرنا پڑتے ہیں۔‘

press conference

Haris Rauf