بہار الیکشن: مودی ہاتھ ملتے رہ گئے، این ڈی اے نے میدان مار لیا

انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں 68.94 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ، مودی کے لیے مشکلات بڑھ گئیں
شائع 12 نومبر 2025 09:59am

بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کو بہار ااسمبلی انتخابات میں حزیمت کا سامنا، ابتدائی ایگزٹ پولز کے مطابق نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو واضح برتری حاصل ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی مرحلے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 68.94 فیصد رہا، جو حالیہ برسوں میں سب سے زیادہ ریکارڈ ٹرن آؤٹ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بہار میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک جاری رہی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے اختتام تک ووٹنگ کا تناسب 67.14 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو ریاست میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔

ریاست کے 122 انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ہوئی، جس کے لیے 45 ہزار 399 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔ اس مرحلے میں 3 کروڑ سے زائد ووٹرز نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا جو مجموعی طور پر 1302 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

AAJ News Whatsapp

اعداد و شمار کے مطابق، ووٹروں میں 1.95 کروڑ مرد، 1.74 کروڑ خواتین اور 943 تیسری جنس کے ووٹرز شامل تھے۔

ریاستی پولیس نے انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے۔ دہلی میں لال قلعے کے قریب ہونے والے دھماکوں کے بعد بہار اور نیپال کی سرحدیں بند کردی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس وِنے کمار کے مطابق سرحد کو 72 گھنٹے کے لیے سیل کیا گیا ہے تاکہ انتخابات پرامن انداز میں منعقد کیے جا سکیں۔

انہوں نے کہا، ”دہلی میں پیش آئے واقعے کے بعد بہار پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔“

سرحد پر تنائو بہانہ: بہار انتخابات جیتنے کے لیے مودی کا پہلگام ڈرامہ بے نقاب

انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں نے بڑے دعوے کیے۔ بی جے پی رہنما اشونی کمار چوبے نے کہا کہ این ڈی اے کو 180 سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی، جو ممکنہ طور پر 200 تک پہنچ سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ”عوام ترقی اور خوشحال بہار کے نام پر ووٹ دے رہے ہیں۔“

دوسری جانب آر جے ڈی رہنما منوج جھا نے دعویٰ کیا کہ پہلی مرحلے میں جو تبدیلی کی لہر نظر آئی تھی، وہ اب ”بڑی موج“ میں بدل چکی ہے اور این ڈی اے کو اقتدار سے باہر کر دے گی۔

نریندر مودی کیلئے خطرے کی گھنٹی، وزیراعلیٰ بہار کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش

پہلا مرحلہ اور ایگزٹ پولز

پہلے مرحلے کی پولنگ 6 نومبر کو 121 نشستوں پر ہوئی تھی، جس میں 64.66 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی، یہ بہار کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ تھا۔ دوسرے مرحلے کے اختتام پر ایگزٹ پولز کا آغاز ہوگیا ہے۔ پیپلز پلس کے ابتدائی تجزیے کے مطابق این ڈی اے کو برتری حاصل ہے۔

ووٹس کی گنتی 14 نومبر کو کی جائے گی

دوسرے مرحلے میں 122 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی، جس میں 3 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹرز کو حقِ رائے دہی حاصل تھا، جن میں 1 کروڑ 74 لاکھ خواتین بھی شامل تھیں۔ پولنگ 20 اضلاع کے 45 ہزار سے زائد اسٹیشنوں پر صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

اہم امیدواروں میں سابق نائب وزیراعلیٰ ترکیشور پرساد (کٹہار)، سابق اسپیکر اودے نرائن چودھری (سکندرہ)، اور سابق وزراء ونئے بہاری، نرائن پرساد، شمیم احمد، رانا رندھیر سنگھ، پرمود کمار اور سنیل کمار پنٹو شامل ہیں۔

india

Narendra Modi

Bihar Elections

NDA wins

loses hands