اسلام آباد خودکش دھماکے پر امریکا اور چین کا فوری ردعمل، پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

ہم اسلام آباد دھماکےکی شدیدمذمت کرتے ہیں، چینی سفارت خانہ
شائع 11 نومبر 2025 07:08pm

وفاقی دارالحکومت میں جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد بین الاقوامی برادری نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتے ہیں، ہم جاں بحق افراد کے خاندانوں سے ہمدردی کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے ہم پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب چینی سفارت خانہ نے بھی اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا۔

چینی حکام نے کہا کہ وہ اس قسم کے دہشت گردانہ حملوں کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر جین نے بھی اسلام آباد میں ہونے والے دھماکےکی مذمت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہے، اور دہشت گردانہ حملوں کے خلاف دنیا بھر میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا جا رہا ہے۔

counter terrorism

Pakistan Security

Islamabad Attack

Solidarity With Pakistan

Condemn Terrorism

China Supports Pakistan

US Supports Pakistan