کمپنی نے بیماری کی چھٹی کے دوران چہل قدمی کرتا پاکر ملازم کو نوکری سے نکال دیا
چین کے ایک ملازم کو بیماری کی چھٹی پر زیادہ چلنے کے الزام میں نوکری سے نکال دیا گیا، لیکن عدالت نے بعد میں ملازم کے حق میں فیصلہ دیا اور کمپنی کو تقریباً 118,779 یوآن ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق چینی کارکن چن 2019 میں چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو میں کام کرتے تھے۔ فروری اور مارچ 2019 میں انہوں نے پیٹھ میں درد کی وجہ سے دو بار بیماری کی چھٹی لی، جس کے لیے انہوں نے ہسپتال کی تشخیص بھی فراہم کی۔
مکڑیوں کا ’خواجہ سرا‘ دریافت کرلیا گیا
بعد ازاں، ایک ماہ آرام کے بعد وہ واپس کام پر آئے، لیکن آدھے دن کام کرنے کے بعد انہوں نے دائیں پاؤں میں درد کی وجہ سے دوبارہ چھٹی کی درخواست دی۔ ڈاکٹر نے انہیں ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا اور بعد میں ان کا پاؤں ہیل اسپر کے سبب مزید علاج کے لیے چیک کیا گیا۔انہوں نے اپنے دائیں پاؤں میں درد کی وجہ سے مزید چھٹی کی درخواست دی، جس کے ساتھ ڈاکٹر نے انہیں ایک ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا۔
کمپنی نے انہیں ہسپتال کے دستاویزات جمع کرانے کے لیے دفتر آنے کو کہا، لیکن جب وہ پہنچے تو سیکورٹی نے انہیں دفتر میں داخل ہونے سے روک دیا۔ چند دن بعد کمپنی نے غیر حاضری اورصحت کی معلومات میں غلط بیانی کے الزام میں نوکری سے نکال دیا۔
خاتون کو 17 سیکنڈ میں 20 تھپڑ: مرچی پاؤڈر سے جیولری شاپ لوٹنے کی کوشش ناکام
چن نے لیبر آربیٹریشن دائر کی، جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی چھٹی مکمل طور پر طبی دستاویزات کی حمایت میں تھی۔ تحقیق کے بعد حکام نے چن کے حق میں فیصلہ دیا اور کمپنی کو 118,779 یوآن ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
کمپنی نے بعد میں چن کو عدالت میں لے جا کر سیکیورٹی فوٹیج اور چیٹ ریکارڈز پیش کیے، جس میں دکھایا گیا کہ چن چھٹی کے دن 16,000 سے زیادہ قدم چلیں۔
چن نے عدالت میں کہا کہ کمپنی کے شواہد درست نہیں اور ان کے پاس پیٹھ اور پاؤں کے میڈیکل اسکین سمیت مکمل ہسپتال کے ریکارڈز موجود تھے۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ کمپنی نے چن کو غیر قانونی طور پر نکالا اور انہیں دونوں مقدمات کے لیے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
یہ کیس کمپنیوں اور ملازمین کے حقوق کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ چھٹی کے دوران سرگرمیاں ضروری نہیں کہ ملازم کو غیر ذمہ دار ثابت کریں اور قانونی دستاویزات کی بنیاد پر ملازمین کے حق میں فیصلہ آ سکتا ہے۔
















