دھرمیندر کی موت کی افواہیں، ہیما مالینی اور ایشا دیول کی سختی سے تردید

بیٹی اور اہلیہ کا بھارتی میڈیا پر اظہار برہمی
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2025 12:32pm

بھارت کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے 89 برس کی عمر میں انتقال کی خبروں نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ وہ کچھ عرصے سے سانس کے مسئلے میں مبتلا تھے اور ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

بھارتی میڈیا نے اہل خانہ کے حوالے سے ان کے انتقال کا دعویٰ کیا، تاہم ان کی بیٹی ایشا دیول نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ”میڈیا غیر ضروری طور پر شور مچا رہا ہے اور جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔“

ایشا دیول نے لکھا، ”میرے والد کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ہم سب سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمارے خاندان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔“

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سیاستدان ہیما مالنی نے بھی منگل کی صبح اپنے شوہر دھرمیندر کی صحت سے متعلق پھیلنے والی جھوٹی خبروں پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

ہیما مالنی نے سماجی رابطے کی سائٹ ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ دھرمیندر کی طبیعت بہتر ہے، وہ علاج کا مثبت جواب دے رہے ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں۔ تاہم بعض میڈیا چینلز نے ان کی موت سے متعلق بے بنیاد خبریں پھیلائیں، جو ان کے بقول ”انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور ناقابلِ معافی“ ہیں۔

AAJ News Whatsapp

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا، ”یہ سب ناقابلِ معافی ہے! آخر کیسے ذمہ دار میڈیا ادارے کسی ایسے شخص کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلا سکتے ہیں جو علاج کے دوران صحت یاب ہو رہا ہو؟ یہ رویہ نہایت غیر اخلاقی اور بے حسی پر مبنی ہے۔“

دھرمیندر، جنہیں ”ہی مین آف بالی وُڈ“ کہا جاتا تھا، نے اپنی زندگی کے چھ دہائیوں پر محیط فلمی سفر میں ناقابلِ فراموش کردار نبھائے۔ ان کی آخری فلم ”اکیس“ رواں سال 25 دسمبر کو ریلیز کے لیے تیار ہے۔

بھارتی فلم ’KGF‘ کے مشہور اداکار انتقال کرگئے

1935 میں لدھیانہ، پنجاب کے گاؤں میں پیدا ہونے والے دھرمیندر کیول کرشن دیول نے فلمی دنیا میں قدم 1960 میں فلم دل بھی تیرا ہم بھی تیرے سے رکھا۔

انہوں نے اپنے دور کی درجنوں سپرہٹ فلموں میں کام کیا جن میں یادوں کی بارات، میرا گاؤں میرا دیش، پھول اور پتھر، نوکر بیوی کا، بیتاب، گھائل اور دیگر شامل ہیں۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ ہند نے انہیں 2012 میں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا۔

دھرمیندر نے پہلی شادی پرکاش کور سے 1954 میں محض 19 برس کی عمر میں کی تھی۔ بعد ازاں وہ مشہور اداکارہ ہیما مالنی سے محبت میں مبتلا ہوئے اور ان سے بھی شادی کی۔

آریان کا بڑی اسکرین پر ڈیبیو، والد شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا منصوبہ

دھرمیندر چھ بچوں اداکار سنی دیول، بوبی دیول، ایشا دیول، اہانا دیول، اجیتا اور وجیتا کے والد ہیں۔

Dharmendra

Esha Deol

Dharmendra Death

Bollywood Actor Death