موسمیاتی سمٹ ’کوپ 30‘ کیا ہے اور اہم کیوں ہے؟

موسمیاتی اجلاس “سی او پی 30” آج سے شروع، دنیا بھر کے ماہرین موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات پر غور کریں گے
شائع 10 نومبر 2025 10:41am

برازیل کے ایمیزون جنگلات کے کنارے واقع شہر بیلم میں اقوامِ متحدہ کا سالانہ موسمیاتی اجلاس “سی او پی 30 ” آج سے شروع ہو رہا ہے۔

یہ عالمی سطح کا وہ فورم ہے جہاں ممالک ماحولیاتی بحران اور گلوبل وارمنگ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی طے کرتے ہیں۔

ہر سال ہونے والا یہ اجلاس اقوامِ متحدہ کے تحت ماحولیاتی تبدیلیوں پر بنائے گئے معاہدے یو این فریم ورک موسمیاتی تبدیلی، کا حصہ ہے، جو 1992 میں برازیل ہی کے شہر ریو ڈی جنیرو میں طے پایا تھا۔

AAJ News Whatsapp

اس معاہدے میں طے کیا گیا تھا کہ تمام ممالک مل کر موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کا مقابلہ کریں گے، تاہم زیادہ ذمہ داری اُن امیر ممالک پر عائد ہوگی جو کاربن کے زیادہ اخراج کے ذمہ دار ہیں۔

قیامت کی نشانی یا موسمیاتی تبدیلی؟ افریقی ریگستان دریا میں تبدیل

اس سال اجلاس کی صدارت برازیل کر رہا ہے، جو ایجنڈا طے کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی حکومتوں کو مشترکہ ایکشن پلان پر قائل کرنے کی کوشش کرے گا۔ اجلاس دو ہفتے تک جاری رہے گا۔

سی او پی 30 کیوں اہم ہے؟

یہ 30واں موسمیاتی اجلاس ایک تاریخی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ وہی ملک دوبارہ میزبانی کر رہا ہے جہاں سے اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی مہم کا آغاز 33 سال قبل ریو ارتھ سمٹ سے ہوا تھا۔

موسمیاتی تبدیلی یا قدرتی رجحان؛ آئس لینڈ میں پہلی مرتبہ مچھر دریافت

برازیل نے اعلان کیا ہے کہ اس اجلاس میں نئی وعدہ سازی کے بجائے پرانے وعدوں پر عمل درآمد پر زور دیا جائے گا، خاص طور پر سی او پی 28 میں کیے گئے وعدے کے مطابق فوسل فیول (تیل، گیس اور کوئلے) کے استعمال میں کمی پر۔

یہ پہلا اجلاس ہے جس میں عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے کہ وہ اب تک درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سیلسیئس سے اوپر جانے سے روکنے کے ہدف میں ناکام رہی ہے۔

’راتوں رات زمین غائب‘، بنگلہ دیش ڈوب رہا ہے؟

برازیل نے اس بار اجلاس کو ایمیزون کے علاقے بیلم میں منعقد کر کے اس بات کی علامتی یاد دہانی کرائی ہے کہ دنیا کے جنگلات جو زمین کا سانس ہیں اب بھی خطرے میں ہیں، خاص طور پر کان کنی، زراعت اور فوسل فیول کی صنعتوں سے

اجلاس میں کون سے ممالک اہم کردار ادا کر رہے ہیں؟

اس عالمی اجلاس میں دنیا بھر کے ممالک اپنے وفود کے ساتھ شریک ہیں۔ اہم گروپس میں “ایلائنس آف اسمال آئی لینڈ اسٹیٹس” (چھوٹے جزیرہ نما ممالک)، جی-77 + چین بلاک، افریقا گروپ اور بیسک گروپ (برازیل، جنوبی افریقہ، بھارت اور چین) شامل ہیں۔

امریکا، جو پہلے ماحولیاتی مذاکرات میں نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے، اب پیچھے ہٹ چکا ہے، اور اس کی جگہ چین، برازیل اور بھارت جیسے ممالک اب زیادہ سرگرم نظر آ رہے ہیں۔

climate summit

it matter?

and why does

COP30

What is the