پیزا کا ایک ٹکڑا کھانے کے بعد ہاتھ کیوں رُکنے کا نام نہیں لیتا؟

سائنس نے ذائقہ کا وہ راز بتا دیا، جو دماغ کو بے قابو کر دیتا ہے۔
شائع 09 نومبر 2025 03:10pm

پیزا کا نام سنتے ہی بھوک جاگ اٹھتی ہے۔ بچوں سے لے کر بڑوں تک سبھی کو یہ لذیذ ڈش بے حد پسند ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ پیزا کھاتے وقت ہم اکثر ضرورت سے زیادہ کیوں کھا لیتے ہیں؟ جیسے ہی پہلا نوالہ منہ میں جاتا ہے، زبان اور دماغ دونوں رکنے کا نام نہیں لیتے۔

ماہرین کے مطابق، اس کے پیچھے ”اُومامی“ ذائقہ کارفرما ہے، ایک ایسا خاص ذائقہ جو دماغ کو خوشی اور تسکین کے سگنل دیتا ہے، جس کے نتیجے میں ہم بار بار پیزا کھانے لگتے ہیں۔

چھولے کھانے سے گیس ہوتی ہے؟ تو یہ طریقہ آزمائیں

ٹماٹر اور چیز: اُومامی فلیور کا بہترین امتزاج

پیزا کے ذائقے کی اصل طاقت ٹماٹر اور چیز کا میل ہے۔ ان دونوں میں ایک امینو ایسڈ گلوٹامیٹ پایا جاتا ہے، جو اُومامی فلیور پیدا کرتا ہے۔ چیز کے پرانے ہونے سے اس کی خوشبو اور ذائقہ مزید گہرا ہو جاتا ہے، جو زبان کے خاص ذائقاتی خلیات کو متحرک کرتا ہے۔

یہی عمل دماغ کو ”مزہ آرہا ہے“ کا سگنل دیتا ہے اور پھر انسان ایک کے بعد ایک سلائس کھاتا چلا جاتا ہے۔

اُومامی فلیور نہ صرف کھانے کو مزید ذائقہ دار بناتا ہے بلکہ منہ میں رطوبت (لعاب) بھی بڑھاتا ہے، جس سے ذائقہ زیادہ محسوس ہوتا ہے۔

یہ ذائقہ کھٹے، نمکین اور تیز مصالحے والے ذائقوں میں توازن پیدا کرتا ہے، جس سے کھانے کی لذت بڑھ جاتی ہے۔ نتیجے میں دماغ کو ایک ”ریوارڈ سگنل“ ملتا ہے یعنی خوشی، تسکین اور مزید کھانے کی خواہش۔

کیوں پیزا کھانے کی خواہش بڑھتی جاتی ہے؟

ٹماٹر قدرتی طور پر اُومامی ذائقے والے پھلوں میں شامل ہیں۔ جب یہ پکتے ہیں تو ان میں موجود گلوٹامک ایسڈ کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

جڑ والے آلو کھانا کتنا نقصان دہ ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

جب یہی ٹماٹر، پگھلی ہوئی چیز کے ساتھ پیزا پر ملتے ہیں تو یہ ذائقہ کئی گنا طاقتور ہو جاتا ہے۔ یہ امتزاج دماغ کے ان حصوں کو متحرک کرتا ہے جو خوشی اور خواہش کو کنٹرول کرتے ہیں، اسی لیے پیزا کھاتے وقت ہاتھ رکنا مشکل ہو جاتا ہے۔

پیزا کا ذائقہ محض کھانے کا نہیں بلکہ ایک سائنسی تجربہ ہے جو دماغ اور ذائقے دونوں کو بیک وقت متاثر کرتا ہے۔ اُومامی فلیور دماغ میں خوشی کا احساس پیدا کرتا ہے، جس کی وجہ سے انسان خود کو ایک اور سلائس لینے سے روک نہیں پاتا۔

Pizza

umami flavor

Overeating Pzas