’سنیتا آہوجا نے بہت سہہ لیا، مجھے سچی لگتی ہیں‘، راکھی ساونت کا دعویٰ

راکھی ساونت نے سنیتا جی کو سلام پیش کردیا۔
شائع 09 نومبر 2025 12:20pm

بالی وُڈ کی بولڈ اور بے باک اداکارہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سنیتا آہوجا کی بے باکی اور صاف گوئی کی بہت تعریف کرتی ہیں۔ ان کے مطابق سنیتا جی کی شخصیت باادب، صاف گو اور دل کی بات کرنے والی ہے اور یہی چیز انہیں منفرد بناتی ہے۔

راکھی ساونت اکثر میڈیا میں اپنی کھلی زبان اور ایماندارانہ بیانات کے لیے مشہور ہیں۔ حال ہی میں بال وڈ ببل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے گووندا کی بیوی سنیتا آہوجا کے بارے میں دلچسپ باتیں کی ہیں۔

گووندا نے اپنی اہلیہ کے متنازع تبصرے پر معافی مانگ لی

راکھی ساونت نے سنیتا آہوجا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ، ’اگر میرے بعد کوئی ایسا شخص ہے جو بولڈ اور بے باک ہے، تو وہ سنیتا جی ہیں۔ مجھے سنیتا جی بہت پسند ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ سنیتا کی شخصیت ٹھنڈی، پُرسکون اور صاف گوئی کی علامت ہے۔

AAJ News Whatsapp

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سنیتا آہوجا کے ویلاگز دیکھتی ہیں، تو انہوں نے جواب دیا، ’ہاں، میں گووندا جی کی بیوی سنیتا کے ویلاگز دیکھتی ہوں۔ وہ بات کرتی ہیں، بولتی ہیں اور دل کی سناتی ہیں۔ سب کو حق ہونا چاہیے کہ وہ اپنی بات کہیں۔ ان کے اندر کی روح کبھی مرتی نہیں، وہ ہمیشہ بولتی رہتی ہیں۔ میں سنیتا جی کو سلام کرتی ہوں۔‘

والدہ نے چہرہ کیوں جلایا؟ گووندا کی اہلیہ سنیتا نے تلخ یادیں شیئرکر دیں

راکھی ساونت سے گوونداکے افیئر کی افواہوں کے بارے میں بھی سوال کیا گیا۔ انہوں نے کہا، ’میں نے بھائی سے کئی بار ملاقات کی ہے، ان کے ساتھ کئی گانے بھی کیے۔ کئی شو میں بھی ملی، مگر وہ کبھی میری طرف دیکھتے بھی نہیں۔ حالانکہ میں پورے بولی وڈ کی جان ہوں اور سب مجھے کاپی کرتے ہیں۔‘

Rakhi Sawant

Divorce Rumours

Sunita Ahuja Govinda