حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی

تعداد 22 ہوگئی, تل ابیب نے 285 لاشیں واپس کیں، 2 ہزار قیدی رہا کیے
شائع 09 نومبر 2025 09:01am

غزہ میں جاری جنگ کے دوران حماس نے جنگ بندی معاہدے کی پاس داری کرتے ہوئے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کر دی۔ یرغمالیوں کی ہلاکتوں کی تعداد اب 22 تک جا پہنچی ہے جبکہ 20 کو زندہ رہائی دی جا چکی ہے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ اس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہے۔ اس اقدام کے بعد مجموعی طور پر 22 اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 20 کو زندہ حالت میں رہا کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام معاہدے کی شقوں کے مطابق کیا گیا، جس کے تحت دونوں فریقین کو قیدیوں اور لاشوں کے تبادلے کا عمل جاری رکھنا ہے۔

AAJ News Whatsapp

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب نے بھی انسانی بنیادوں پر 285 فلسطینیوں کی لاشیں حماس کے حوالے کر دی ہیں۔ اسی سلسلے میں 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو بھی مختلف جیلوں سے رہائی دی گئی ہے۔

فلسطینی اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق قیدیوں اور لاشوں کا تبادلہ بین الاقوامی ثالثوں کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے، تاکہ کسی نئی جھڑپ یا معاہدے کی خلاف ورزی سے بچا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عمل دونوں فریقین کے درمیان جاری کشیدگی میں کسی حد تک کمی لا سکتا ہے، تاہم خطے میں پائیدار امن کے لیے مزید سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے۔

HOSTAGES

hands over

of another

the body

Hamaas