خاتون کو 17 سیکنڈ میں 20 تھپڑ: مرچی پاؤڈر سے جیولری شاپ لوٹنے کی کوشش ناکام

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2025 12:29pm

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک جواہرات کی دکان میں ہونے والی ڈکیتی کی ناکام کوشش سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان دار نے لمحوں میں ہوشیاری دکھاتے ہوئے خود پر ہونے والا حملہ ناکام بنایا اور حملہ آور کو سخت جواب دیا۔

آفس سے کافی چرانے پر ملازمہ پہلے دن ہی نوکری سے فارغ، انٹرنیٹ صارفین کے مزاحیہ تبصرے

واقعہ کے مطابق، ایک عورت نے اپنا چہرہ دوپٹہ سے ڈھانپ کر دکان میں داخل ہو کر خود کو گاہک ظاہر کیا۔ اچانک اس نے دکان دار پر مرچ پاؤڈر پھینک کر دکان دار کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی تاکہ قیمتی زیورات چرا سکے۔

دکان دار نے حملے سے بچتے ہوئے عورت کو فوراً پکڑ لیا۔ غصے میں آ کر اس نے تقریباً 17 تھپڑ صرف 20 سیکنڈز میں مارے اور پھر اسے دکان سے باہر دھکیل دیا۔ یہ لمحات سی سی ٹی وی میں واضح طور پر ریکارڈ ہو گئے، جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے اور صارفین کی دلچسپی کا باعث بنے۔

احمد آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر عورت کی تلاش شروع کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، حملہ آور واقعہ کے وقت پولیس پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

کیک کے آخری ٹکڑے پر جھگڑا، خاتون نے 25 سالہ شادی ختم کردی

پولیس کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات میں ہوشیار اور چالاک دکان دار ہی کسی بڑی نقصان سے بچ سکتے ہیں اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمی دیکھیں تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔

AAJ News Whatsapp

صارفین نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے دکان دار کی ہمت کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ویڈیو دیگر دکان داروں کے لیے سبق آموز ہے۔

Ahmedabad

rob jeweller

17 slaps in 20 seconds