سوزین خان اور زید خان کی والدہ 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
معروف اداکار اور پروڈیوسر سنجے خان کی اہلیہ، سابقہ اداکارہ زرین خان طویل علالت کے بعد 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین خان کو جمعرات کی رات دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث وہ ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں۔
آریان کا بڑی اسکرین پر ڈیبیو، والد شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا منصوبہ
1960 کی دہائی میں فلمی دنیا کا معروف چہرہ رہنے والی زرین خان نے اپنے کیریئر کے دوران فلموں ”تیرے گھر کے سامنے“ اور ”ایک پھول دو مالی“ میں شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کی۔
سنجے خان اور زرین خان کی کہانی بالی ووڈ کی رومانوی داستانوں جیسی ہے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں کی ملاقات ایک بس اسٹاپ پر ہوئی تھی جو جلد ہی محبت میں بدل گئی، اور 1966 میں انہوں نے شادی کر لی۔ شادی کے بعد زرین نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کی اور اپنی زندگی کو خاندان کے لیے وقف کر دیا۔
شاہ رخ 60 کی عمر میں بھی جین زی کے پسندیدہ ’لَور بوائے‘ کیوں؟
مرحومہ کے سوگواران میں شوہر سنجے خان اور ان کے چار بچے سوزین خان (ریتیک روشن کی سابقہ اہلیہ)، سیمون اروڑا، فرح علی خان اور اداکار زید خان شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان کی آخری رسومات ممبئی میں قریبی خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں ادا کی جائیں گی۔
بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے سوشل میڈیا پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زرین خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔















