مصر کا گرینڈ ایجیپشین میوزیم
قاہرہ میں واقع ”گرانڈ ایجپشن میوزیم“ اب باضابطہ طور پر عوام کے لیے کھل چکا ہے، جو جدید دور کا سب سے بڑا اور شاندار عجائب گھر تصور کیا جا رہا ہے۔ یہ میوزیم دو دہائیوں کی محنت اور اربوں ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں پہلی بار مصری فرعون ’توتن خامن‘ کے مقبرے سے حاصل ہونے والے ’پانچ ہزار سے زائد نوادرات‘ ایک ہی چھت کے نیچے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ ان میں سونا، زیورات، مجسمے، شاہی تخت، رتھ، فرنیچر اور مشہور ’سنہری ماسک‘ شامل ہیں جنہیں پہلے کبھی ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔ یہ میوزیم نہ صرف مصر کی قدیم تہذیب کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے بلکہ تاریخ، آثارِ قدیمہ اور فرعونوں کے دور کا دلکش تجربہ فراہم کرتا ہے۔ گیلری میں پیش کی گئی تصاویر آپ کو اس عظیم نمائش کی خوبصورتی، فن اور ورثے کی جھلک دکھاتی ہیں۔

























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔