پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد گرفتار

اسلام آباد کے علاقے جی تھرٹین سے پیکا قانون کے تحت حراست میں لیا گیا
شائع 05 نومبر 2025 02:34pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق انہیں پیکا کے تحت جی تھرٹین کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق احمد جواد کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی ٹیم نے کارروائی کے دوران جی تھرٹین، اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ احمد جواد کے خلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تاہم ان پر عائد الزامات کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

AAJ News Whatsapp

یاد رہے کہ احمد جواد ماضی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں، بعد ازاں وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔

ذرائع کے مطابق احمد جواد کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Arrested

Information Secretary

Ahmed Jawad

Former PTI