پراڈا کی 2 لاکھ روپے مالیت کی ’سیفٹی پن‘ سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی
فیشن کے لگژری برانڈ پراڈا نے ایک سادہ سی چیز کو مہنگے فیشن کا روپ دے کر سب کی توجہ حاصل کر لی، لیکن قیمت نے سب کے ہوش اڑا دیے۔
جی ہاں، سادہ سا میٹل سیفٹی پن عام طور پر کپڑوں کو ساتھ رکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور ہر خاتون کے ہینڈ بیگ میں آسانی سے پایا جاتا ہے۔ عام دکانوں سے یہ چند روپے میں خریدا جا سکتا ہے، لیکن پراڈا نے اس سادہ سی چیز کو تقریباً $775 (تقریباً دو لاکھ پاکستانی روپے) میں پیش کر دیا ہے۔
زیادہ تر بروچز قیمتی ہیرے یا نایاب جواہرات سے سجے ہوتے ہیں، اسی وجہ سے ان کی قیمت لاکھوں میں ہو سکتی ہے۔ لیکن پراڈا کا یہ بروچ کچھ بالکل مختلف ہے۔
یہ بس ایک سنہری سیفٹی پن ہے، جس کے گرد چند رنگین دھاگے لپٹے ہوئے ہیں اور ایک چھوٹا سا پراڈا چارم شامل ہے۔ اس میں کوئی قیمتی پتھر یا پیچیدہ ڈیزائن نہیں ہے، لیکن لگژری برانڈ ہونے کی وجہ سے اس کی قیمت حیران کن حد تک زیادہ رکھی گئی ہے۔
چپل چوروں کی چاندی: کولہا پوری چپل صرف 3 لاکھ 36 ہزار روپے میں، ایسا کیا خاص ہے؟
انسٹاگرام پر فیشن انفلوئنسر بلیک سوان ساژی نے اس مہنگے سیفٹی پن بروچ پر طنز کرتے ہوئے ایک ریل پوسٹ کی۔
ویڈیو میں بلیک سوان ساژی نے کہا:”میں ایک بار پھر امیروں سے پوچھوں گی کہ آپ اپنے پیسوں کے ساتھ واقعی کیا کر رہے ہیں؟ اگر آپ کچھ نہ سوچ سکیں، تو باقی سب کے لیے یہ بات بہت واضح ہے کہ ایسے پیسوں کے ساتھ کچھ اور کیا جا سکتا تھا۔“
یہ ریل فوراً وائرل ہو گئی اور صارفین نے بھی تبصرے شروع کر دیے۔ کئی لوگوں نے بروچ پر طنز کیا اور کہا کہ یہ قیمت ایک عام سی چیز کے لیے غیر ضروری ہے۔
خواتین کے لیے ٹاپ 5 ٹرینڈنگ ڈینم جینز، جو ہرٹاپ کے ساتھ جچے
ایک صارف نے کمنٹ کیا، ”میں یہ خود بھی بنا سکتی تھی۔ پراڈا کا چمکتا ہوا حصہ نہ ہو تو بھی یہ بن سکتا تھا۔“
انفلونسر کا یہ پیغام دراصل فیشن برانڈز کی غیر معمولی قیمتوں اور لگژری اشیاء پر تنقید کو اجاگر کرتا ہے۔ اُن کے مزاحیہ انداز کی وجہ سے صارفین نے ویڈیو پر بھرپور ہنسی اور تبصرے کیے۔
آخرکار، یہ مہنگا سیفٹی پن نہ صرف فیشن کی دنیا میں ہنگامہ پیدا کر گیا، بلکہ سوشل میڈیا صارفین کے لیے ہنسنے اور تبصرے کرنے کا بھی سبب بن گیا۔



















