دنیا میں صرف دو جگہوں پر دستیاب ’جنونی شہد‘، جو پوری فوج کو بیہوش کردے

اگراس کا ایک جار کھا لیا جائے تو سیدھا اسپتال پہنچا دیتا ہے۔
شائع 04 نومبر 2025 02:39pm

کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں ایک ایسا شہد بھی ہے، جسے کھانے سے انسان بے ہوش بھی ہو سکتا ہے؟

جی ہاں، ترکی اور نیپال کے پہاڑوں میں پایا جانے والا ”پاگل شہد“ ایسا ہی نایاب اور خطرناک شہد ہے۔

یہ عجیب شہدکہاں بنتا ہے ؟

سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ شہد صرف دو جگہوں ترکی کے بحیرۂ اسود کے جنگلات میں اور نیپال کے ہندوکش پہاڑوں میں تیار ہوتا ہے۔

فضائی آلودگی کی وجہ سے ہونے والی کھانسی سے کیسے نمٹا جائے؟

یہاں مکھیاں ایک خاص پھول روڈوڈینڈرون سے رس لیتی ہیں، جس کے اندر قدرتی زہر پایا جاتا ہے۔ جب یہ زہر شہد میں شامل ہو جاتا ہے تو وہ بن جاتا ہے ”پاگل شہد“۔

اس شہد کا رنگ عام شہد سے گہرا اور سرخی مائل ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ تھوڑا سا کڑوا اور تیز ہوتا ہے اور گلے میں ہلکی سی جلن محسوس ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ شہد کا ایک چمچ کھائیں تو یہ ہلکا سا نشہ اور توانائی دیتا ہے، لیکن اگر ایک جار کھا لیا تو سیدھا اسپتال پہنچا دیتا ہے۔ کیونکہ اسے زیادہ مقدار میں کھانے سے چکر، لوبلڈ پریشر، بخار اور بے ہوشی ہو سکتی ہے۔

بچوں کو الرجی سے بچانے کے لیے مونگ پھلی کب کھلائی جائے؟

یہ شہد اتنا طاقتور ہے کہ کہا جاتا ہے کہ کسی زمانے میں ایک یونانی فوج اس سے ہار گئی تھی۔ قدیم یونانی مورخ زینوفون نے لکھا کہ جب سپاہیوں نے ترکی کے علاقے ترابزون میں یہ شہد کھایا تو وہ سب پاگل یا بے ہوش ہو گئے اور فوج کئی گھنٹوں تک زمین پر گری رہی، جیسے شکست کھا گئی ہو۔

ترکی میں مقامی شہد پالنے والے حسن کتلواتا بتاتے ہیں کہ، ہم اپنے چھتے اونچی لکڑی کی جھونپڑیوں میں رکھتے ہیں تاکہ ریچھ نہ پہنچ سکیں۔

ایک بار ایک ریچھ نے ان کے چھتے پر حملہ کیا اور شہد کھا کر بے ہوش ہو گیا۔ جب حسن اور ان کے دوست قریب گئے تو ریچھ جاگ گیا اور ان پر حملہ کر دیا۔ اس دن کے نشان آج بھی حسن کے جسم پر ہیں۔

ترکی کے ”مکھیوں کے گاؤں“ اریلی کویو میں حسن کا پورا خاندان شہد کی پیداوار سے جڑا ہے۔ ان کی بیوی امینے کہتی ہیں، ’ہمارا شہد اس لیے خاص ہے کیونکہ ہمارا ماحول صاف اور قدرتی ہے۔ یہاں کوئی آلودگی نہیں، اس لیے شہد خالص رہتا ہے۔‘

ملائیشیا میں خطرناک بیماری پھیلنے لگی 6 ہزار سے زائد طلبہ متاثر

یہ لوگ صرف پاگل شہد نہیں بلکہ چیسٹ نٹ اور سفید پھولوں والا شہد بھی بناتے ہیں۔ اگر موسم اچھا ہو تو صرف 20 دنوں میں ایک چھتہ بھر جاتا ہے۔

AAJ News Whatsapp

دوا بھی، زہر بھی

صدیوں سے لوگ اس شہد کو بلڈ پریشر کم کرنے اور طاقت بڑھانے کے لیے استعمال کرتے آئے ہیں۔ آج یہ دنیا کے مہنگے ترین شہدوں میں شمار ہوتا ہے. مگر ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اسے ایک چائے کے چمچ سے زیادہ ہرگز نہ کھائیں۔

یاد رکھیں، یہ شہد قدرت کا نایاب تحفہ ضرور ہے، مگر ذرا سی زیادتی انسان کو پاگل بھی بنا سکتی ہے۔اس لیے اسے کہتے ہیں،

”پاگل شہد“۔

Honey

Strong

found in two places

mad honey