تلاوت قرآن کے لیے مختص ریڈیو اسٹیشن پر گانا نشر، سننے والے حیران
مصر میں تلاوت قرآن اور دینی نشریات کے لیے مختص ”قرآن ریڈیو“ کے سامعین اس وقت حیران رہ گئے جب اچانک اس اسٹیشن پر مشہور مصری گلوکارہ ام کلثوم کا گانا نشر ہوگیا۔ چونکہ یہ ریڈیو چینل صرف قرآن کی تلاوت اور مذہبی پروگراموں کے لیے مخصوص ہے، اس لیے گانے کا نشر ہونا سب کے لیے غیر متوقع اور باعثِ حیرت تھا۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے حیرت اور تنقید کا اظہار کیا۔
کچھ صارفین نے اسے “تکنیکی شرارت” کہا، جبکہ کئی نے سوال اٹھایا کہ ایسا حساس ریڈیو چینل کس طرح غلطی سے گانا نشر کرسکتا ہے۔
بھارت کا چھوٹا سا گاؤں ملک میں کالے جادو کا گڑھ کیسے بنا؟
قرآن ریڈیو کے سربراہ اسماعیل دویدار نے وضاحت دی کہ یہ واقعہ دراصل ایک تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔
ان کے مطابق ٹرانسمیشن اسٹیشنز کے سگنلز میں مداخلت کے نتیجے میں ام کلثوم کا گانا نشر ہوا۔
بھارتی ریلوے کو ترجمے کیلئے گوگل پر انحصار مہنگا پڑگیا
انہوں نے مزید بتایا کہ ریڈیو اسٹوڈیو میں اب صورتحال مکمل طور پر معمول پر آچکی ہے اور نشریات حسبِ سابق جاری ہیں۔
دویدار نے کہا کہ ریڈیو کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کو فوراً اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مطلع کیا گیا تھا، جبکہ نیشنل میڈیا اتھارٹی کے سربراہ کو اس واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی جمع کرادی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ اس قسم کے واقعات سے بچنے کے لیے ٹرانسمیشن سسٹم میں تکنیکی بہتری لانے پر کام جاری ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔