بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت جان لے، اس بار جواب پہلےسے زیادہ شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
شائع 03 نومبر 2025 10:27pm

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے زمین، سمندر اور فضا میں جو بھی کرنا ہے کر لے، پاکستان جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھاکہ کچھ ایسے شواہد موجود ہیں کہ بھارت اس بار سمندر کے راستے سے کوئی فالس فلیگ آپریشن کرے گا، ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں اور اس بار جواب پہلے سے کہیں زیادہ شدید ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے رواں سال دہشت گردی سے ہونے والے نقصانات اور آپریشنز کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 2025 میں انسداد دہشت گردی کے 62 ہزار 113 آپریشن کیے گئے، ملک بھر میں روزانہ کے حساب سے اوسطاً 208 آپریشن ہوئے، زیادہ آپریشن بلوچستان میں ہوئے مگر ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں زیادہ ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال دہشت گردی کے 4373 واقعات ہوئے جن میں 1667 دہشت گرد ہلاک اور 1073 افراد شہید ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ شہداء میں آرمی کے 584، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 133 جوان اور 356شہری شامل ہیں، شہداء میں آرمی کے 584، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 133 جوان اور 356 شہری شامل ہیں۔

AAJ News Whatsapp

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ رواں سال خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 514 واقعات ہوئے، خیبرپختونخوا میں77 دہشت گرد ہلاک اور 198 افراد شہید ہوئے، خیبرپختونخوا کے شہداء میں آرمی، ایف سی کے36، ایک پولیس اہلکار اور 12شہری شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ یہ آپریشن، آرمی، رینجرز اور انٹیلی جنس کے ادارے مل کر کررہے ہیں، جو دہشت گرد مارے گئے ہیں ان میں 128 افغانی ہیں، خوارج سے عوام کو بچانے کے لیے ہم آپریشن کرتے ہیں، ہمارے لوگ بھی شہید ہوتے ہیں، سیاسی لوگ کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔

DG ISPR

lieutenant general ahmed sharif chaudhry

ahmed sharif chaudhry

Maj. Gen. Ahmed Sharif Chaudhry

india false flage