پاکستان کا آئندہ برس چینی ساختہ ’ہنگور کلاس آبدوز‘ لانچ کرنے کا منصوبہ تیار

یہ آبدوزیں پاکستان کی شمالی بحیرہ عرب اور بحرِہند میں نگرانی کی صلاحیت کو بہتر بنائیں گی، ایڈمرل نوید اشرف
شائع 03 نومبر 2025 06:45pm

پاکستان نے چینی ساختہ آبدوز آئندہ سال لانچ کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے گلوبل ٹائمز کو بتایا ہے کہ پانچ ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان کو 2028 تک آٹھ ہنگور کلاس آبدوزیں ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ آبدوزیں پاکستان کی شمالی بحیرہ عرب اور بحرِہند میں نگرانی کی صلاحیت کو بہتر بنائیں گی۔

ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ پہلی چار ڈیزل الیکٹرک حملہ آور آبدوزیں چین میں تیار ہوں گی، جبکہ دیگر آبدوزوں کے پرزے پاکستان لائے جائیں گے جہاں یہ تیار کی جائیں گی۔

ایڈمرل نوید اشرف کے مطابق پاکستان پہلے ہی تین آبدوزوں کو وسطی چین کے صوبہ ہوبے میں واقع ایک شپ یارڈ سے دریائے یانگ زے میں لانچ کر چکا ہے۔

AAJ News Whatsapp

انہوں نے اس منصوبے کو پاکستان نیوی کی آبدوز فورس کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ نہ صرف بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مہارت کے فروغ کے ذریعے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں خود انحصاری کے عمل کو بھی مضبوط کرے گا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ چین اور پاکستان کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون اور بحری دفاعی آلات کے شعبے میں قریبی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

آبدوز منصوبے کے علاوہ، ٹائپ 054 اے/پی فریگیٹس کو بھی چین۔پاکستان بحری دفاعی تعاون کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔ یہ کثیرالمقاصد فریگیٹس پہلے ہی پاک بحریہ میں شامل ہو چکی ہیں۔

China Pakistan

Pakistani naval chief

cooperation project

First batch of submarines