عاصم اظہر کی سالگرہ میں ہانیہ عامر کی شرکت، ’میرب پر ترس آرہا ہے‘

دونوں کا نام سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ساتھ لیا جانے لگا۔
شائع 02 نومبر 2025 12:01pm

پاکستان کے شوبز حلقوں میں ایک بار پھر اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کا نام زبانِ زدِ عام ہے۔ سوشل میڈیا پر ان دونوں کے ممکنہ ”ری یونین“ کی قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑ گئیں جب ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کی سالگرہ کی تقریب میں دیکھا گیا۔

ہانیہ عامر اپنی دلکش شخصیت اور کامیاب اداکاری کے باعث نوجوان نسل میں بے حد مقبول ہیں، جبکہ عاصم اظہر پاکستان کے نمایاں گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں جن کے گیت ہر عمر کے سامعین کو متاثر کرتے ہیں۔

وقار یونس مجھ سے حسد کرتے تھے، عمر اکمل

ماضی میں، 2018 سے 2020 کے درمیان دونوں کی دوستی اور قربت کی خبریں میڈیا پر عام رہیں۔ متعدد تقریبات اور سوشل میڈیا پوسٹس نے ان کے تعلقات پر مزید قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔ وقت کے ساتھ یہ رشتہ پائیدا نہ رہا اور ختم ہوتا دکھائی دیا۔ بعدازاں، عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کر کے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کیا۔

تاہم، حالیہ دنوں میں دونوں کو مختلف تقریبات میں دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کے بعد مداحوں کے درمیان خدشات نے جنم لیا ہے۔ عاصم اظہر کی 29ویں سالگرہ کی تقریب کی ویڈیوز میں ہانیہ عامر بھی موجود نظر آئیں۔

’کراچی مخالف‘ بیان پر صبا قمر کا ناقدین کو کرارا جواب

تقریب کی نجی ویڈیوز مشہور انسٹاگرام بلاگر Saher.Scoooop نے شیئر کیں، جس میں دونوں ایک ہی مقام پر موجود تھے، اگرچہ انہوں نے ایک ساتھ تصاویر نہیں بنوائیں۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے اور میمز کی بھرمار ہو گئی۔

ایک مداح نے لکھا، ”یہ شوبز کا سب سے دلچسپ پلاٹ ٹوئسٹ ہے“، جبکہ دوسرے صارف نے طنزیہ انداز میں کہا، ”میرب علی کے لیے یہ منظر یقیناً تکلیف دہ ہوگا۔“

AAJ News Whatsapp

دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریب سے قبل عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک دھندلی تصویر شیئر کی، جس میں مداحوں کا خیال تھا کہ وہ ہانیہ عامر کے ساتھ ہیں۔ یہی لمحہ شائقین کے لیے نئی بحث کا آغاز بن گیا۔

اگرچہ دونوں فنکاروں نے کسی تعلق کی تصدیق یا تردید نہیں کی، مگر ان کی مشترکہ موجودگی نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک بار پھر تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔

شائقین اب یہ جاننے کے منتظر ہیں کہ آیا یہ صرف ایک خوشگوار ملاقات تھی یا واقعی کوئی نیا آغاز؟

Pakistani Singer

hania amir

Pakistani Artist

ASIM AZHER