پاکستان میری ٹائم سیکٹر میں تین نئی بندرگاہیں اور کمپلیکس کے قیام کا اعلان
پاکستان میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت تین نئی بندرگاہیں قائم کی جائیں گی اور جدید میری ٹائم کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔
وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے پاکستان میری ٹائم ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملکی میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کے لیے 5 نکاتی حکمت عملی کا اعلان کیا۔
جنید انوار چوہدری نے کہا کہ تین نئی بندرگاہیں قائم کی جائیں گی اور پاکستان کو عالمی بلیو اکنامی کا اہم کھلاڑی بنانے کا ہدف ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تین سال میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے جہازوں کی تعداد 60 تک پہنچ جائے گی اور جدید انٹیگریٹڈ میری ٹائم کمپلیکس بھی قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 12 ارب روپے کے گڈانی پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بندرگاہی برادری کے بچوں کے لیے تعلیمی فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔
وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ میری ٹائم سیکٹر کا قومی جی ڈی پی میں حصہ 4 فیصد کرنے کا ہدف ہے، جو ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔
Aaj English

















