فرانس میں ‘منی ہائسٹ‘ طرز کی ڈکیتی، 4 ارب روپے مالیت کا سونا غائب

ملزمان قصبے وینیسیو سے گرفتار ، خاتون ملزمہ بھی شامل، 28 ملازمین اس وقت لیبارٹری میں موجود تھے
شائع 01 نومبر 2025 04:05pm

فرانس کے شہر لیون میں ڈکیتوں نے دھماکا خیز مواد کا استعمال کرتے ہوئے اس میٹلز ریفائنری کی دیوار توڑ کر تقریباً 12 ملین یورو (تقریباً 122.4 کروڑ روپے) مالیت کا سونا لوٹ لیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق مسلح افراد نے فوجی معیار کے ہتھیاروں اور دھماکا خیز مواد کا استعمال کرتے ہوئے گولڈ ریفائننگ لیبارٹری پر حملہ کیا، جس کے دوران پانچ ملازمین زخمی ہو گئے۔

واقعہ جمعرات کی دوپہر پیش آیا، جب 6 ڈاکوؤں نے لیبارٹریز پورکیوری نامی نجی ادارے میں دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے بارودی مواد سے دروازہ اڑایا اور اندر گھس کر تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ یورو (3 ارب 92 کروڑ روپے) مالیت کا سونا لوٹ لیا۔

AAJ News Whatsapp

حکام کے مطابق 28 ملازمین اس وقت لیبارٹری میں موجود تھے۔ 3 زخمیوں کو احتیاطی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو پڑوسی قصبے وینیسیو سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان میں ایک خاتون ملزمہ بھی شامل ہے جو اس کارروائی میں شریک تھی۔

فرانسیسی وزیر داخلہ لوران نیونیز نے سماجی پلیٹ فارم ایکس (X) پر کہا کہ لیون میں قیمتی دھاتوں کی کمپنی پر حملہ کرنے والے 6 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے شاندار تیزی، مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران خودکار رائفلیں، ہینڈ گنز اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا۔

فرانس ڈکیتوں کے نشانے پر

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب فرانس میں حالیہ ہفتوں کے دوران اعلیٰ سطح کی ڈکیتیوں کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔

رواں ماہ لوور میوزیم (Louvre Museum) سے 102 ملین ڈالر مالیت کے جواہرات چوری کیے گئے، جبکہ قدرتی تاریخ کے میوزیم سے بھی 1 ملین ڈالر کے سونے کے نمونے چرا لیے گئے تھے۔

Robbery

Commando style

in Lyon France

gold worth

Rs 4 billion missing