بھارت: مندر میں پوجا کے دوران بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک

مندر میں گنجائش سے زائد افراد کا رش افراتفری اور بھگدڑ سبب حادثہ پیش آیا، حکام
شائع 01 نومبر 2025 03:03pm

بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے ایک مندر میں ہفتہ کی صبح بھگدڑ مچنے سے کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق واقعہ سری وینکٹیشورا سوامی مندر میں پیش آیا جہاں عقیدت مند ایکادشی کے موقع پر بڑی تعداد میں جمع ہوئے تھے۔

ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان کے مطابق تقریباً 25 ہزار افراد مندر میں داخل ہو گئے تھے، جبکہ مندر کی گنجائش صرف دو ہزار زائرین کی تھی، جس کے باعث شدید رش کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔

AAJ News Whatsapp

ریاستی وزیر آنم راما نارائنا ریڈی نے بتایا کہ ضلعی حکام کو زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے (تقریباً 2,300 امریکی ڈالر) اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے (570 امریکی ڈالر) معاوضہ دیا جائے گا۔

india

temple

Stampede

kills nine

injures several