روٹی 118، بریانی ہزار روپے: ویرات کوہلی کے ریسٹورنٹ میں لوٹ مچ گئی

ایک ایسی جگہ، جہاں موسیقی، کرکٹ اور کھانے کی خوشبو ایک ساتھ گھل مل جاتی ہے.
شائع 01 نومبر 2025 02:37pm

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کا لگژری ریسٹورنٹ ”ون ایٹ کمیون جوہو“ آج کل سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رہا ہے۔

ممبئی کے ساحلی علاقے جوہو میں واقع اس ریسٹورنٹ کی شہرت کی وجہ صرف ویرات کوہلی کا نام نہیں، بلکہ کھانوں کی حیران کن قیمتیں ہیں، جہاں ایک سادہ تندوری روٹی 118 بھارتی روپے اور سادہ چاول 318 بھارتی روپے اور لکھنوی دم بریانی 978 بھارتی روپے میں پیش کیے جا رہے ہیں۔

وقار یونس مجھ سے حسد کرتے تھے، عمر اکمل

یہ وہی مشہور بنگلہ ہے جس میں کبھی بھارتی گلوکار کشور کمار رہتے تھے۔ ویرات کوہلی نے 2022 میں اس تاریخی گھر “گوری کنج” کو جدید آرائش کے ساتھ ایک عصرِ حاضر کے کیفے میں تبدیل کیا، جہاں موسیقی، کرکٹ اور کھانے کی خوشبو ایک ساتھ گھل مل جاتی ہے۔

اس مقام کی ہر دیوار، ہر راگ اور ہر ذائقہ ایک کہانی سناتا ہے۔ کسی میں کشور دا کی یاد اور کسی میں “کوہلی” کا جنون۔

آئی سی سی کی بھارت نوازی، سابق میچ ریفری نے پول کھول دیا

بنگلے کی پرانی روح برقرار رکھتے ہوئے اسے ماڈرن آرکیٹیکچر، گلاس کی چھتوں اور گرم رنگوں کی روشنی سے مزین کیا گیا ہے۔ یہ جگہ کسی رسمی ریسٹورنٹ کے بجائے ایک گھر جیسا آرام دہ ماحول فراہم کرتی ہے۔ یہاں کوئی بھی عام لباس میں آ کر کافی پی سکتا ہے یا دوستوں کے ساتھ وقت گزار سکتا ہے۔

”ون ایٹ کمیون جوہو“ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کوہلی نے بتایا کہ وہ کشور کمار کے بڑے مداح ہیں ۔ انہوں نے کہا، ’اگر مجھے کسی ایک شخص سے ملنے کا موقع ملتا تو وہ کشور دا ہوتے۔ ان کی شخصیت اور ان کا فن ہمیشہ دل کو چھو لیتا ہے۔‘

اسی محبت کے باعث کوہلی نے فیصلہ کیا کہ کشور کمار کے گھر کو مٹانے کے بجائے زندہ رکھا جائے۔ ایک ایسا مقام جو یادوں، موسیقی اور خوش ذائقہ کھانوں کا حسین امتزاج بن جائے۔

AAJ News Whatsapp

ویرات کوہلی نے ایک ویڈیو میں یہ بھی کہا تھا، ’مجھے ایسے مقامات پسند ہیں جہاں دن کے کسی بھی وقت جا سکیں۔ یہاں کچن صبح سے رات تک کھلا رہتا ہے، ہم یہاں تقریبات بھی منعقد کرتے ہیں۔ ریسٹورنٹ کا ماحول ہمیشہ خوشگوار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔‘

فوڈ پلیٹ فارم Zomato کے مطابق، جوہو میں کھانوں کی قیمتیں واقعی ”کرکٹ اسکور“ جیسی ہیں۔

”ون ایٹ کمیون جوہو“ کا نام خود ویرات کے جرسی نمبر 18 سے متاثر ہے۔ ان کے مطابق، یہ صرف ایک بزنس نہیں بلکہ ایک کمیونٹی اسپیس ہے۔ لوگ جڑیں، بات کریں، موسیقی سنیں، اور اچھا وقت گزاریں۔

یہ چین اب دہلی، گڑگاؤں، کولکاتہ، بنگلورو، پونے، اندور اور جے پور سمیت کئی شہروں میں پھیل چکی ہے ، لیکن ممبئی کا جوہو برانچ ان سب میں سب سے یادگار اور جذباتی مقام سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ کشور کمار کے سنہری دور کی یاد کو ایک نئے انداز میں زندہ کرتا ہے۔

virat kohli

restaurant

Kishore kumar