چیٹ جی پی ٹی سے بدتمیزی اسے مزید ذہین بناتی ہے، تحقیق
چیٹ جی پی ٹی سے بدتمیزی اسے مزید ذہین بناتی ہے، تحقیق
ایک حیران کن تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ChatGPT زیادہ درست جوابات دیتا ہے جب اس سے بدتمیز انداز میں سوال کیا جائے۔
پین اسٹیٹ کے محققین نے GPT-4o ماڈل پر 250 سے زائد مختلف پرامپٹس آزما کر یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جارحانہ یا سخت انداز کے سوالات پر AI کی درستگی سب سے زیادہ رہی۔
تحقیق کے مطابق، ”بہت بدتمیز“ پرامپٹس، جیسے ”ارے، یہ حل کرو“، نے 84.8 فیصد درستگی دکھائی، جو مؤدبانہ انداز کے سوالات سے چار فیصد زیادہ تھی، جیسے ”کیا آپ مہربانی کرکے درج ذیل سوال حل کریں گے؟“
تحقیق کے شریک مصنف اور پین اسٹیٹ کے پروفیسر آکھیل کمار نے کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ AI انسانی تعامل کے دوران ٹون اور سوال کی ساخت کے لحاظ سے مختلف ردعمل دیتا ہے۔
انہوں نے کہا، سوال پوچھنے کے چھوٹے طریقے بھی نتیجہ پر نمایاں اثر ڈال سکتے ہیں۔
تاہم، محققین نے ممکنہ خطرات کی وارننگ بھی دی۔ بدتمیز انداز کے سوالات برے ابلاغی رویے کو فروغ دے سکتے ہیں اور AI کے استعمال میں شمولیت اور رسائی پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
محققین نے خبردار کیا کہ AI کے ساتھ تعامل میں ”غیر مہذب گفتگو“ کو معمول بنانا خطرناک ہو سکتا ہے۔
یہ مطالعہ انسانی اور AI تعامل کے اخلاقی اور عملی پہلوؤں پر سوال اُٹھاتا ہے، اور اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ ہم صرف سوال کیا پوچھتے ہیں، یہ نہیں بلکہ کس انداز میں پوچھتے ہیں بھی بہت معنی رکھتا ہے۔
Aaj English





















