جنوبی پنجاب کے کالعدم تحریک لبیک کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان
جنوبی پنجاب کے کالعدم تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک نیوز کانفرنس میں جنوبی پنجاب کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی کی پرتشدد سیاست سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔
سابق ٹکٹ ہولڈر محمدحسین بابر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کی سلامتی اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بیرون چیلنجز کے ہوتے ہوئے احتجاج کی کال غیر مناسب عمل تھا، کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے احتجاجی کال کا کوئی جواز نہیں تھا۔
سابق عہدیدار کالعدم ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ پاکستان تاقیامت قائم رہےگا،کوئی اس کی طرف میلی آنکھ سےنہیں دیکھ سکتا، دشمن قوتوں کے عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے
پریس کانفرنس کے دوران سابق ٹکٹ ہولڈرز کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک سے بغیر کسی دباؤ کے الگ ہو رہے ہیں۔
 
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder 
 
 
 
 

 

















