امیتابھ بچن کو دھمکیاں موصول، دِلجیت دوسانجھ سے ملاقات مہنگی پڑگئی

دِلجیت نے شو میں احترام کے طور پر بچن کے قدموں کو چھو ا تھا۔
شائع 31 اکتوبر 2025 02:18pm

بولی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کو درپیش ممکنہ سیکیورٹی خطرات نے مرکزی ایجنسیوں کو الرٹ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ خطرات اُن کی حالیہ ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی میں دِلجیت دوسانجھ کے ساتھ ملاقات کے بعد سامنے آئے ہیں۔

بولی وڈ کی دو بڑی شخصیات، امیتابھ بچن اور دِلجیت دوسانجھ، اب سیکیورٹی کی نظر میں ہیں۔ مرکزی ایجنسیاں اور مقامی پولیس حفاظتی منصوبے پر کام کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

موت کے منہ میں پہنچنے کے بعد بھارتی کرکٹر شریاس ایئر کا پہلا پیغام

انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق بھارتی انتہا پسند تنظم بچن کو دھمکیاں دے رہی ہیں۔ یہ دھمکیاں دِلجیت دوسانجھ کے ساتھ کے بی سی کے اپیسوڈ کے چند دن بعد سامنے آئیں۔

دِلجیت دوسانجھ کو بھی اسی گروپ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ گروپ نے دِلجیت اور ان کے میلبرن کنسرٹ پر خطرات کا عندیہ دیا، کیونکہ دِلجیت نے شو میں احترام کے طور پر بچن کے قدموں کو چھو ا تھا۔ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدام 1984 کے اینٹی سکھ فسادات کے متاثرین کی توہین کے مترادف ہے۔

AAJ News Whatsapp

تنظیم کے سربراہ کے مطابق، بچن نے 1984 کے فسادات کے دوران ”خون کا بدلہ خون“ جیسے نعروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں 30,000 سے زائد سکھ مرد، عورتیں اور بچے ہلاک ہوئے۔

مہیما چوہدری اور سنجے مشرا کی شادی کی افواہوں پر مداح حیران

رپورٹ کا کہنا ہے کہ مرکزی ایجنسیاں اس وقت امیتابھ بچن سے جڑے خطرات کا جائزہ لے رہی ہیں اور کسی بھی ممکنہ واقعے سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Amitabh Bachan

Diljit Dosanjh